مظفرآباد: آزاد کشمیر کے تمام سرکاری ملازمین کی تنظیموں کا14 اکتوبراسلام آباد کے احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعلان

رپورٹ: انفارمیشن سیل،APEP&LT

آل پاکستان ایمپلائز، پنشنرزولیبر تحریک APEP&LT کی جانب سے 14 اکتوبر 2020 کواسلام آباد میں منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا کو کامیاب بنانے کیلئے آزاد کشمیر کی جملہ سرکاری ملازمین کی تنظیموں اوریونینز کو دعوت دینے کیلئے مرکزی رہبر تحریک محمد اسلم خان نے صوبائی چیئرمین آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل ریاض خان، چیف آرگنائزر کوآرڈینیشن کونسل و سرپرست اعلیٰ متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان الحاج عبدالمناف، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و صوبائی صدر ایپکا خیبرپختونخوا سریر خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری ایپکا خیبرپختونخوا جبران اسلم کے ہمراہ مورخہ 20 ستمبر کو مظفرآباد، آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور وہاں کی مختلف تنظیموں کے قائدین کے ساتھ ملاقات کی اور ایک آگاہی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کےمرکزی جنرل سیکرٹری سید صدیق حسین شاہ نے کی۔

اجلاس میں ایپکا آزاد کشمیر کے علاوہ، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن، متحدہ محاذ اساتذہ، سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن، پنشنرز ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے مرکزی و ڈویژنل قائدین نے شرکت کی۔

رہبر تحریک محمد اسلم خان نے اجلاس کے شرکاء کو حکومت کی جانب سے ملازم دشمن پالیسیوں اور تحریک کے احتجاجی لائنحہ عمل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی جملہ تنظیموں کو 14اکتوبر2020 کو اسلام آباد کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی، جسے تمام تنظیموں کے قائدین نے قبول کرتے ہوئے ملازمین کی اس تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں بھرپورعددی قوت کے ساتھ شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

رہبر تحریک کی جانب سے تمام ممبر تنظیموں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*