اکبر میمن، رہنما ٹریڈ یونین الائنس پاکستان سٹیل ملز کی تمام محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کی اپیل

رپورٹ: PTUDC کراچی

مورخہ 3جون کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری اور تمام 9300 ملازمین کو برطرف کرنے کی منظوری دی گئی۔ کل وفاقی کابینہ نے بھی ای سی سی میں کئے گئے سٹیل ملز کے حوالے سے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ لیکن سٹیل ملز کے محنت کش اپنے روزگار کے تحفظ اور ادارہ کی بحالی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ٹریڈ یونین الائنس پاکستان سٹیل ملز کی جانب سے اکبر میمن نے تمام محنت کشوں، ترقی پسند قوتوں اور ٹریڈ یونینز سے پاکستان سٹیل ملز کے محنت کشوں کی جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل کے لئے  اپنا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔

اس بیان میں انہوں نے سٹیل ملز کے محنت کشوں کے لئے آواز بلند کرنے کے لئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDC سمیت تمام ٹریڈ یونینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ،’ہم آپ سب کے شکر گزار ہیں کہ اس مشکل کی گھڑی میں آپ سب دوست ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاہم یہ لڑائی صرف ایک ادارے نہیں بلکہ پورے محنت کش طبقے کی بقا کی لڑائی ہے، ہم نجکاری پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس لڑائی میں تمام محنت کشوں کا شامل ہونا نہایت ضروری ہے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*