لاہور: ایپکا پاکستان کا ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد تیز کرنے کا اعلان

رپورٹ: PTUDC لاہور

آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن (ایپکا) پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ 24 ستمبر زیر صدارت حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان لاہورمیں منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے ڈویژنل، ضلعی صدر و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے ملازمین دشمن رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، ملک بھر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے، کلرکس کی اپ گریڈیشن، امتیازی سلوک کے خاتمہ، یوٹیلٹی الاؤنس، ہاؤنس رینٹ موجودہ سکیلز پر دینے، گروپ انشورنس کا نوٹیفکیشن نہ جاری کرنے، محکمہ PHE اور زکوٰة پیڈ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کرنے، نجکاری پالیسی اور ایپکا کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو مسلسل نظر انداز کئے جانے پر حکومتی رویے کی شدید مذمت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایپکا پاکستان اور آل پاکستان ایمپلائز‘ پنشنرز اینڈ لیبر تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے ملک گیر دھرنا مورخہ 14اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہو گا، جس میں پورے پاکستان سے تمام سرکاری ملازمین شرکت کریں گے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ اسی طرح 4 نومبر کو پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر کا بائیکاٹ ہو گا اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*