ایپکا خیبرپختونخوا مثالی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینےمیں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، محمد سریر

تحریر: محمد سریر، صوبائی صدر ایپکا خیبرپختونخوا

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) خیبرپختونخوا مثالی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کیلئے آل پاکستان ایمپلائز، پنشنرز و لیبر تحریک میں ہراول دستہ کا کردارادا کرتی رہے گی۔ ایپکا خیبرپختونخوا اس تحریک کی بنیاد رکھنے میں مرکزی کردار ادا کرنے اور اس کا حصّہ بننے پر صدق دل سے فخر محسوس کرتی ہے اور رہبر تحریک محمد اسلم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

ایپکا خیبرپختونخوا کی قیادت اور ممبران وسعت نظری و اتحاد کے علمبردار ہیں اور ملازمین کے حقوق اور مراعات کے حصول کیلئے ذاتی انا، خودنمائی اور تنگ نظری سے بالاتر ہوکر اس اجتماعی تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ہم جس کیڈر، جس سکیل یا جس محکمہ سے بھی تعلق رکھتے ہوں، ہم اس ملک کا محنت کش طبقہ کا حصہ ہیں اور اس تحریک کے جھنڈے تلے ملک بھر کے دیگر تمام محنت کشوں کے شانہ بشانہ چل کر اپنی منزل مقصود تک پہنچیں گے۔

ایپکا خیبرپختونخوا کے تمام صوبائی، ضلعی، اور محکمانہ عہدیداران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آل پاکستان ایمپلائز، پنشنرز و لیبر تحریک کی کامیابی میں اپنا عملی کردار اداکریں اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*