پلندری: ایپکا آزادکشمیر کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

رپورٹ: سعد ناصر

ایپکا آزادکشمیر کی طرف سے 20 نکاتی مطالبات کی منظوری کیلئے 16 اپریل تک حکومت کو ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کہ منظور نہ ہونے کے باعث ایپکا ملازمین آج مورخہ 17 اپریل سے آزادکشمیر بھر میں ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ ہڑتالی ملازمین کی جانب  سے آزادکشمیر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ہڑتالی ملازمین کے مطابق مہنگائی کے طوفان نے تنخواہ دار طبقے سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے، جبکہ تنخواہیں نا صرف منجمد ہیں بلکہ افراط زر کی وجہ سے مسلسل گرتی جا رہی ہیں۔ حکمرانوں نے ملازمین کے سامنے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

احتجاجی مظاہرے سے ایپکا آزادکشمیر کے ضلعی صدر اکمل مسعود ، تحصیل صدر و ضلعی جنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔ پی ٹی یو ڈی سی کے وفد نے احتجاج میں شرکت کی اور مختلف اداروں کے ملازمین کی جاری ہڑتالوں کو آپس میں جوڑ کر لڑائی لڑنے کی اہمیت پہ زور دیا۔ پی ٹی یو ڈی سی محنت کشوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہو جاؤ!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*