لاہور: ایپکا پاکستان کا آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف وزیراعظم ہاؤس زمان پارک کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگانے کا اعلان

رپورٹ: PTUDC لاہور

ایپکا پاکستان 13 جون سے آئی ایم ایف کے پاکستانی وفاقی بجٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ ہفتہ وار احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکومت کوئی پرواہ نہیں کررہی۔ ملک بھر بشمول آزاد کشمیر کی طرح 29 جولائی کو لاہور میں تفریق کے خاتمہ اور تنخواہوں 150% اضافہ کے لئے زمان پارک وزیراعظم ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔ ایپکا پاکستان کے احتجاجی شیڈول پر حالیہ احتجاج میں عید کے قریب لاہور کے 45 مقامات کی طرح ٹھوکر چوک پر ملازم پتے کھاتے ہوئے اور قذافی سٹیڈیم میں قمیضیں اتار کر شدید گرمی میں حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان کی قیادت میں انوکھے انداز میں سراپا احتجاج رہے۔

ایپکا پاکستان اور ملک بھر کی سرکاری ملازمین کی 43 نمائندہ تنظیموں نے متفقہ طور پر IMF کے دباؤ پر بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے، ہر قسم کی تفریق کے خاتمہ، پنشن اور سالانہ انکریمنٹ کا تحفظ، گروپ انشورنس کا نوٹیفکیشن، نجکاری کے خاتمہ، ہر ملازم کے روزگار کے تحفظ، بیوروکریسی کی طرح 150% تنخواہوں میں اضافہ اور پاکستان ٹورزم اتھارٹی، سٹیل ملز میں جبری برطرفیوں اور ایئرپورٹس کی تقسیم کے خلاف  آل پاکستان ایمپلائییز لیبر تحریک کے قیام اور مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے ایپکا کے جاری شدہ احتجاجی شیڈول  کے مطابق ہربدھ کو احتجاج اور پاکستان ریلوے مزدور اتحاد کے 5 اگست کو ملک گیر ریلوے پہیہ جام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔

مطالبات منظور نہ کئے گئے تو اپنے حقوق چھیننے کے لئے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا اور دمادم مست قلندر ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*