مظفرآباد: آل سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی دس روزہ کامیاب ہڑتال

رپورٹ: کامریڈطارق چغتائی

آل سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں دس روزہ مکمل کام چھوڑ ہڑتال  کے بعد ان کے مطالبات منظور کر لئے گئے، ملازمین نے دس روز تک روزانہ کی بنیاد پر سیکرٹریٹ کے سبزہ زار میں احتجاجی کیمپ لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین شریک رہے۔ گیارہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لئے سیکرٹریٹ ایمپلائز گزشتہ لمبے عرصہ سے وقفے وقفے کے ساتھ احتجاج کرتے رہے ہیں۔ حکومت مطالبات زبانی تسلیم کر رہی تھی اور ماضی میں کمیٹیاں بھی قائم کی گئیں، لیکن حکومت عملدرآمد کرنے سے گریزاں تھی۔

ملازمین نے عزم کررکھا تھا کہ اب مطالبات پر عملدرآمد سے قبل احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا، ملازمین کے مطالبات میں پنجاب طرز پر سپیشل الاؤنس کی ادائیگی، سیلف ہائرنگ جو پنجاب سیکرٹریٹ ملازمین کو دی جا رہی ہے اس کی ادائیگی، بیس فیصد پسری کوٹہ برائے ملازمین درجہ چہارم کی بحالی، پنجاب طرز پر ڈیتھ پیکیج میں اضافہ، آزادکشمیر میں ملازمین تنظیموں پر پابندیوں کا مکمل خاتمہ، سٹینو گرافرز کی پنجاب طرز پر اپ گریڈیشن سمیت دیگر شامل تھے۔ حکومت کی جانب سے مطالبات منظور کئے جانے کے بعد احتجاج کو باضابطہ طور پر ختم کیا گیا، احتجاج کے دوران مظاہرین سے صدر ایسوسی ایشن شریف اعوان، سینئر نائب صدر چوہدری جاوید، گلبہار مغل جنرل سیکرٹری، خالد راٹھور ایڈیشنل سیکرٹری، کامریڈ طارق چغتائی جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*