رپورٹ: PTUDC اسلام آباد
اسلام آباد بینکرزایکشن کمیٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDC کے زیراہتمام مورخہ 22اپریل بروز جمعہ بمقام ڈی چوک ہفتہ کی چھٹی کی بندش اور بینک ٹائمنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن مطالبات درج تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتےہوئے مقررین نے کہا کہ ہم پہلے ہی نئے پاکستان کی دعویداروں حکومت کی ملازمین دشمن پالیسیوں سے تنگ تھے اور اس پر طرہ یہ کہ پرانے پاکستان کے حکمرانوں نے ہماری تکالیف کو کم کرنے کی بجائے ہماری ہفتہ کی چھٹی کو ختم کرکے ہمارے زخموں پہ نمک پاشی کی ہے۔ ہم موجودہ حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے۔ آج ہم نے علامتی مظاہرہ کیا ہے اور اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو ہم مختلف اداروں سے رابطہ کرکے اپنی تحریک کے دائرہ کار وسیع کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ اس وقت تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے۔
Islamabad Bankers Action Committee protested today at D Chowk against abolishing of Saturday holiday & exploitation.
PTUDC stands with Bank employees #ہفتہ_کی_چھٹی_بحال_کرو pic.twitter.com/HxH0YC3glM
— Pakistan Trade Union Defence Campaign (Official) (@ptudcofficial) April 22, 2022
مظاہرین نے PTUDC, RSF, JKNSF کے وفد کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ آپ نے اس مشکل گھڑی ہمارا ساتھ دیا۔ بینکرزایکشن کمیٹی کی جانب سے آئندہ کے لائحۂ عمل لا جلد اعلان متوقع ہے۔