رپورٹ: PTUDC اسلام آباد
سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی کے باہر مختلف بینکوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے ہفتہ کی چھٹی کی بحالی اور بینک ٹائمنگ میں اضافے و دیگر مسائل کے حوالے سے علامتی مظاہرہ کا انعقاد کیا۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC، سٹیٹ بینک سی بی اے یونین، ریلوے لیبر یونین اور انقلابی طلبہ محاذ RSF کے وفد نے بطور خاص بینک ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے شرکت کی۔
ہم نہیں مانتے ظلم کے یہ ضابطے
Bank employees & PTUDC Protest opposite State Bank of Pakistan at #Rawalpindi #ہفتہ_کی_چھٹی_بحال_کرو pic.twitter.com/e5Rm1NFW9t
— Pakistan Trade Union Defence Campaign (Official) (@ptudcofficial) April 18, 2022
بینک ملازمین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اس ملازمین دشمن اقدام بھرپورمخالفت کرتے ہیں اور پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ ہفتہ کی چھٹی کو فی الفور بحال کیا جائے۔ بینک ٹائمنگ کے مطالبہ کو فوری تسلیم کیا جائے اور دیگرمسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو ہم احتجاج کے دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے دیگر متاثرہ اداروں کے ساتھ مل کر اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے۔
ملازمین اتحاد زندہ باد