بلوچستان پروفیسرزاینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کے انتخابات میں یکجہتی پینل کی شاندار کامیابی

رپورٹ: PTUDC کوئٹہ

بلوچستان پروفیسرزاینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے انتخابات منعقدہ 26 اکتوبر، میں یکجہتی پینل واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوا۔ جس میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے پروفیسر حمید خان صوبائی صدر اور پروفیسر طارق بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

انتخابات میں پروگریسو پینل اور یکجہتی پینل کے بیچ کانٹے دار مقابلہ ہوا، جس میں یکجہتی پینل پروفیسر برادری کی کثرت رائے سے انتخابات جیت گئی۔ نومنتخب صوبائی صدرپروفیسر حمید خان اور جنرل سیکرٹری پروفیسر طارق بلوچ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نو منتخب کابینہ اپنے انتخابی منشور پر من و عن عمل کرے گی اور پروفیسر برادری کے مفادات کا ہر فورم پر تحفظ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*