آئی ایم ایف کے بجٹ کے خلاف پی ٹی یو ڈی سی اور انقلابی طلبہ محاذ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے

آئی ایم ایف کی جانب سے تیار کردہ مزدور دشمن وفاقی بجٹ، آن لائن کلاسز، پاکستان ریلوے اور پاکستان اسٹیل ملز سے جبری برطرفیوں کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اورانقلابی طلبہ محاذRSF کی جانب سے احتجاج جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مورخہ 19 جون کو سندھ بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ ان میں کچھ شہروں کی رپورٹ ذیل میں شائع کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد میں بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ: اویناش

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی جانب سے مزدوردشمن بجٹ 2020-21 ء کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین سمیت ایپکا، نادرا ایمپلائز یونین، ٹریٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین، بیروزگار نوجوان تحریک، انقلابی طلبہ محاذRSFو دیگر اداروں سے ٹریڈ یونین رہنماؤں، سماجی وسیاسی کارکنان سمیت نوجوان طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت PTUDC کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ نثار احمد چانڈیو نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا اس سال پیش کیا گیا بجٹ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ جہاں ایک طرف کورونا وبا سے پیدا ہوئی بدترین صورتحال کو عوام نے مشکلات میں دھکیل دیا ہے وہیں اس نااہل حکومت کی پالیسیوں نے محنت کشوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کا بجٹ میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے اور پیٹرول سمیت چینی و دیگر ضروری اشیا عوام کے لئے ناپید ہوچکی ہیں۔ غربت، بیروگاری اور لاعلاجی معمول بنتے جارہے ہیں جبکہ موجودہ حکمران عوام کو کوئی ریلیف مہیا کرنے کے بجائے اسٹیل مل اور ریلوے جیسے منافع بخش اداروں کی نجکاری کرہی ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ یہ بجٹ عوام دشمن ہونے کے سااتھ ساتھ محض آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے اس کی ایما پر بنایا گیا ہے اور ہم اس بجٹ کو رد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ریلوے اور اسٹیل مل کے محنت کشوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے اور اداروں کی نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ دیگر صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ مظاہرے سے ایپکا کے میرل بھرگڑی، نادرا ایمپلائز یونین کے سابق صدر سندھ رضا خان سواتی، PTUDC کے ایڈووکیٹ نثار احمد چانڈیو، ایسر داس، جے پرکاش اور RSF کے راہول، ساجنانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزدور دشمن وفاقی بجٹ، پاکستان ریلوے اور پاکستان اسٹیل ملز سے جبری برطرفیوں کے خلاف دادو میں احتجاجی ریلی
رپورٹ: کامریڈ ضیاء

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور بیروزگار نوجوان تحریک دادو کی طرف سے مزدور دشمن وفاقی بجٹ، اسٹیل مل، ریلوے اور دیگر اداروں سے جبری برطرفیوں کے خلاف دادو میونسپل پارک دادو سے پریس کلب دادو تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں مختلف ٹریڈ یونینز کے نمائندے اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے مزدور دشمن بجٹ نامنظور نامنظور، ریلوے اور اسٹیل مل سے جبری برطرفیاں نامنظور، آئی ایف زدہ عوام دشمن بجٹ نامنظور،تما م سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی تنخواہوں میں اضافہ کریں، روٹی کپڑا اور مکان تعلیم علاج اور روزگار کا ضامن بجٹ چاہیے،خستہ حال نیٹ ورک میں آن کلاس ایک مذاق، نیا پاکستان مہنگا پاکستان کے نعرے لگائے۔

پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے PTUDCکے ضلع صدر محمد موریل پہنور،BNTکے رہنما اعجاز بگھیو، حنیف مصرانی، عمران زؤنر اور دیگر نے کہا کہ سرمایہ دارانہ حکومتیں عوامی پیسے سے بنے اداروں کو اپنے ہی من پسند سرمایہ داروں کو بیچ رہے ہیں، ان کو کوئی حق نہیں کہ عوامی اداروں کو بیچیں۔اور اس کے علاوہ پاکستان ریلوی اور پاکستان اسٹیل مل کی تباہی کے ذمہ دار انتظامیہ اور حکومتیں کی ناقص پالیساں ہیں نہ کہ مزدور ا۔ ان کی سزا مزدوروں کو دی جارہی ہے جو کہ ہمیں نامنظور ہے۔ درحقیقت ریئل اسٹیٹ کے کاروباری حکمرانوں کی نظریں اسٹیل مل اور ریلوے کی زمینوں پر ہیں۔ انہوں نے روزگار اور گھر دینے کے مینڈیٹ سے حکومت حاصل کی اور یہی عوام سے چھین رہے ہیں۔ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو پورے ملک کے مزدور طبقہ متحد ہوکر آپ کے خلاف لڑیں گے اور فتح تک لڑیں اور ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

جوہی میں عوام دشمن بجٹ کے خلاف مظاہرہ
رپورٹ: کامریڈ خادم کھسوسہ
جوہی میں عوام دشمن وفاقی بجٹ، اسٹیل ملز اور پاکستان ریلوے سے مزدوروں کی جبری برطرفی اور نجکاری، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلافپاکستان ٹریڈ یونین دیفنس کمپئین  PTUDCاور بیروزگار نوجوان تحریک کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں مزدوروں اور بیروزگار نجوانوں نے شرکت کی۔ ریلیPTUDC آفس سے پریس کلب جوہی تک نکالی گئی۔ پریس کلب کے سامنے مظاہرے کو کامریڈ شبیر شیخ، کامریڈ شبیر رستمانی، محرم سومرو، کامریڈ اللہ ورایو سومرو، فیاض کھچی، امام الدین پہنور، صدالغاری، عابد لغاری، کامریڈ امین لغاری، بی این ٹی آرگنائزر خادم کھسوسوڈاؤن سائزنگ، رائٹ سائزنگ، نجکاری، جبری برطرفی اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف تقریریں کی۔

جامشورو میں بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ: اکرم مصرانی

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئینPTUDC،انقلابی طلبہ محاذ اور سندھی ادبی سنگت شاخ جامشورو کی جانب سے عوام دشمن بجٹ اور آن لائن کلاسز کے خلاف ساگر عالمانی ہاؤس کے سامنے مورخہ 19 جون کو ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں محنت کشوں، طلبہ نوجوانوں اور ادیبوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے عوام دشمن بجٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن کلاسوں کو اجرا کیا گیا ہے مگر طلبہ کے پاس کوئی سہولیات موجود نہیں۔ یہ عمل صرف فیسیں بٹورنے کے لئے کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں تھری جی اور فور جی کی سہولیات فوری مہیا کی جائیں۔

میرپورخاص میں بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ: محمد حسین آریسر
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئینPTUDC کی جانب سے عوام دشمن بجٹ کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں PTUDC کے محمد حسین آریسر، پرشوتم، ابراھیم ویسر، پریم ریلوے یونین کے قاضی اختر علی، اسٹیٹ لائف کے عامرسلیم، ریلوے ورکرز یونین کے رمیش راٹھور، RSF کے ممتاز آریسر، سترام داس، بیروزگار نوجوان تحریک کے وکی آزاداور دیہاڑی مزدور اتحاد کے علی رضا ھنگورو سمیت کسانوں، محنت کشوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے عوام دشمن بجٹ، قومی اداروں کی نجکاری اور آن لائن کلاسز کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور حکومت کے تمام تر عوام دشمن اقدامات کی مذمت کی۔

میرپوربٹھورو میں بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ: واجد زئنور

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئینPTUDC کی جانب سے عوام دشمن بجٹ کے خلاف میرپور بٹھورو پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کسانوں، محنت کشوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے PTUDC کے رہنما جبار زئنور، سکندر زئنور اور غنی زئنور کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عوام بے حد مشکلات کا شکار ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی اداروں کی نجکاری کا منصوبہ بھی بنایا ہے جس سے ملک میں بیروزگاری میں بدترین اضافہ ہوگا اور عوام مزید غربت کی دھنس جائیں گے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے اور محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے تعلیم اور صحت کے بجٹ میں دس گنا اضافہ کیا جائے۔

ٹنڈو غلام علی میں بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ: کامریڈ ہیرو

عوام دشمن بجٹ اور اسٹیل مل و ریلوے کی نجکاری کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئینPTUDC اور انقلابی طلبہ محاذRSF کی جانب سے ٹنڈو غلام علی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں نوجوانوں، کسانوں اور محنت کشوں نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب میں PTUDC کے رہنمارتن کمار اور RSF کے کامریڈ عمران اور پارس کا کہنا تھاکہ موجودہ بجٹ عوام کو کوئی بھی ریلیف دینے میں ناکام رہا ہے۔ عوام بدترین حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں اور مزید معاشی بوجھ آئے روز ان کے کندھوں پر ڈال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آن لائن کلاسوں کے لئے وسائل کی کمی ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر مفت انٹرنیٹ مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں تھری جی اور فورجی کی سہولت شروع کرے۔

گلاب لغاری میں بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ: مشہود لغاری

حیدرآباد چوک گلاب لغاری کے سامنے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئینPTUDC اور انقلابی طلبہ محاذRSF کی جانب سے عوام دشمن بجٹ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں نوجوانوں اور محنت کشوں سمیت کسانوں نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے PTUDC کے کریم لغاری، مقبول لغاری اور RSF کے مشہود لغاری نے کہاکہ کارونا وبا کے باوجود بھی حکومت اپنے معاشی حملوں سے باز نہیں آرہی اور آئے دن عوام پر معاشی مشکلات کا بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ حالیہ بجٹ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ حکومت عوام دشمن ہے۔ جہاں تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے وہیں نجکاری کے زریعے محنت کشوں کو مزید بیروزگار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ آن لائن کلاسوں کو کھلواڑ صرف غریب طلبہ سے فیسیں بٹورنے کے لئے کیا جارہا ہے جبکہ ملک کی اکثریتی حصوں میں جدید انٹرنیٹ کی سہولیات موجود ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف دیا جائے اور مفت انٹرنیٹ سمیت تھری جی اور فور جی کی سہولت مہیا کی جائے۔ قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ بھی فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ٹھری میرواہ میں بجٹ کے خلاف مظاہرہ
رپورٹ: شرجیل شر
مورخہ 19جون کو ٹھری میرواہ میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئینPTUDC اور بیروزگار نوجوان تحریک کی جانب سے وفاقی بجٹ، پاکستان اسٹیل ملز اور پاکستان ریلوے سے جبری برطرفیوں کے فیصلے کے خلاف کامریڈ شرجیل شر، کامریڈ نسیم اعجاز،کارمریڈ ظفر بلوچ اور دیگر نے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اور انہوں اس عوام دشمن بجٹ کی مذمت کرتے ہوئے عوام بجٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی، بیروزگاری کو ختم کرنے کے لیے رلیف دیا جائے اور تعلیم و صحت کی بجٹ کو 10 گنا کیا جائے اور ہم دفائی بجٹ میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*