لاہور: آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف ایپکا پاکستان کے مظاہرے اور ریل مزدور اتحاد کی جانب سے یکجہتی جلسہ

رپورٹ: PTUDC لاہور

آئی ایم ایف کے پاکستانی وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو مکمل نظر انداز کرنے اور حکومت وقت کی جانب سے مسلسل حملو ں کے خلاف مورخہ 22جولائی کو ایپکا پاکستان کی کال پر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی 45سے زائد مقامات پراحتجاج کئے گئے اس موقع پر ملازمین نے حکومت کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں سخت نعرے بازی کی۔ایپکا پاکستان کے مرکزی صدر حاجی ارشاد چوہدری نے مختلف جگہوں پر احتجاجات کی قیادت کی اور اس دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے موقف سے ایک انچ بھی پچھے نہیں ہٹے گے اوراپنے مطالبات کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ایپکا پاکستان ملک بھر کے ملازمین، مزدوروں اور مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری ملازمین کو 5 اگست کو ریل مزدور اتحاد اور دیگر یونینز کے مشترکہ احتجاج میں شامل ہونے کے لئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

کل ہی ریل مزدور اتحاد نے بھی ایپکا پاکستان کے ہفتہ وار احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ریلوے پاور ہاؤس مغل پورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عنایت گجر مرکزی صدر ریلوے لیبر یونین، محمد عاصم مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ریل مزدور اتحاد، محمود ننگیانہ صدر ریل مزدوراتحاد اور قائد تحریک سرفراز خان نے کہا کہ 5 اگست کی ریلوے پہیہ جام ہڑتال میں اپیکا سمیت 30 تنظیموں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس دن خیبر سے لے کر کراچی تک ریل  پہیہ جام  کے ساتھ ملک بھر کی تمام ٹریڈ یونینز اپنے اداروں میں زبردست احتجاج کریں گی۔

قائدین نے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ سکیلوں میں اضافہ کیا جائے، ٹیکنیکل الاؤنس تنخواہ کا 25 فیصد کیا جائے، ٹی.ایل.اے کنٹریکٹ اور پرائم منسٹر پیکج کے ملازمین کو کنفرم کیا جائے، تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ خالی آسامیوں پر ٹریڈ ٹیسٹ لے کر پرموشن کی جائے۔ بلاجواز چھا نٹیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*