اسلام آباد: آل پاکستان ایمپلائیز، پنشنرز اینڈ لیبرتحریک کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

رپورٹ: PTUDC اسلام آباد

ملک میں آئی ایم ایف پالیسیوں کیخلاف محنت کش و تنخواہ دار طبقے کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم مشترکہ پلیٹ فارم آل پاکستان ایمپلائیز، پنشنرز اینڈ لیبرتحریک کا ایک مشاورتی اجلاس کل مورخہ 8 ستمبر کو پی بی سی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یونین آفس میں یونیورسل سٹاف آرگنائزیشن (سی بی اے) ریڈیو پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے نائب صدر محمد اعجاز کی میزبانی میں منعقد ہوا۔

صدارت آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی چیئرمین سید عارف حسین شاہ نے کی۔ اجلاس میں پیپلز لیبر بیورو اسلام آباد کے ضلعی صدر اور سی ڈی اے لیبر یونین (سی بی اے) کے راہنما راجہ اشتیاق احمد، پی ایل بی کے سٹی صدر اور پاک پی ڈبلیو ڈی اتحاد یونین کے جنرل سیکرٹری سید محمد ذیشان شاہ، فیڈرل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر سردار صدیق، پیپلز ورکرز یونین پاکستان اسٹیل ملز کے راہنما خاور قریشی، نیشنل سیونگز یونین کے راہنما شیخ مبین، سول ایوی ایشن ایمپلائز یونٹی کے مرکزی صدر خالد محمود اور پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چنگیز ملک سمیت دیگر مزدور راہنمائوں نے شرکت کی.

تمام رہنماؤں نے حکومت کی مزدور کش پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے حوالے سے مشاورت کی اور متحد و منظم جدوجہد پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*