فتح جنگ: مزدوررہنما مختارمحمود کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

رپورٹ: PTUDC فتح جنگ

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور انقلابی طلبہ محاذ RSF کے زیر اہتمام مزدوررہنما مختارمحمود کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں مختلف شعبہ زندگی سے منسلک مندوبین نے شرکت کی، جن میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے چیرمین ملک فتح خان، ریلوے ورکر یونین کے سابقہ رہنما ملک نواز خان، PTUDC شمالی پنجاب کے رہنما چوہدری شاہد انور ایڈووکیٹ اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر چنگیزملک، پیپلز پارٹی فتح جنگ کے صدرسردارظہیرخان، پیپلز لیبر بیورو ضلع اٹک کے صدرسراج گل خٹک، سید منتظر شاہ، RSF شمالی پنجاب کے صدر عمرعبداللہ خان اور مرکزی رہنما آصف رشید، انقلابی شاعر ملک نورمحمد خان، جمال محمود فرزند مختار محمود، ملک ریاض پیپلز پارٹی نے حاظرین سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ مختار محمود کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا عیادہ کیا۔

 

سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالمالک نے ادا کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*