دادو: اسلام آباد میں ملازمین پر بدترین تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ: کامریڈ ضیا

اسلام آباد میں ملازمین کے احتجاجی مظاہرے پر تاریخ کا بدترین تشدد کیا گیا جس کے خلاف پورے ملک میں یوم سیاہ منایا گیا، اس سلسلے میں آج مورخہ 11 فروری کو دادو میں اس بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہائی لیبر یونین کی جانب سے ہائی ویز لیبر ہال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں ایپکا پاکستان، بیروزگار نوجوان تحریک، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور ہائی ویز لیبر یونین کے ورکرز شریک ہوئے۔

ریلی شدید نعروں، ملازمین پر ریاستی تشدد نامنظور نامنظور، مزدور اتحاد زندہ باد، آئی ایم مردہ باد، نجکاری نامظور نامنظور کے ساتھ پریس کلب پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔

شرکا سے بیروزگارنوجوان تحریک کے رہنما کامریڈ صدام خاصخیلی نے چیئر کے فرائض سرانجام دیے۔ اس موقع پر کامریڈ حنیف مصرانی، کامریڈ محمد موریل پنہور PTUDC اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے پر بدترین ریاستی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت میں بھی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور تنخواہوں کے اضافے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔