رحیم یارخان: یونی لیورکے برطرف مزدوروں کی جدوجہد جاری

رپورٹ:  ملک ندیم
یونی لیور رحیم یارخان کے غیرقانونی اور جبری برطرف مزدوروں نے موومنٹ فار ریسٹوریشن  آف ڈسمسڈ ورکرز MRDW، انقلابی ورکرز یونین IWUU اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی زیر قیادت مورخہ 8 ستمبر کو یونی لیور فیکٹری گیٹ کے سامنے بحالی کے لیے احتجاج کیا۔ اس موقع پر PTUDC کے رہنما حیدرچغتائی، ریئس طارق، MRDW یونی لیور کے صدر ملک ندیم، سجاد شاہ، سمیع بلوچ، صبور خان، IWUU کے طاہر نور جمال نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا برطرف مزدوروں کو بحال کر کے مستقل کیا جائے اور ان کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔ انہوں نےسی بی اے یونین یونی لیور رحیم یارخان، یونی لیور انتظامیہ.اور ضلعی انتظامیہ کو واضح کیا کہ  برطرف مزدوروں کو بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسییع کیا جائے گا اور تمام برطرف مزدوروں کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

احتجاجی مظاہرین نے یونی لیور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور بحالی کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*