رحیم یار خان: یوم مئی کے موقع پر تقاریب کا اہتمام

رحیم یارخان

یکم مئی یوم مزدورکے موقع پر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں محنت کشوں اور کسان رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرے میں آئی ایم ایف کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

خان پور

خان پور ضلع رحیم یار خان میں یوم مئی کے موقع پر ریلی نکالی گئی، جس میں شرکا نے سرمایہ دارانہ نظام اور آئی ایم ایف کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔