خیر پور: ایریگیشن اسکارپ ایمپلائز یونین کی بھوک ہڑتال

رپورٹ: انور پنہور

ایریگیشن اسکارپ ایمپلائز یونین کے پلیٹ فارم سے اسکارپ پراجیکٹ کے محنت کش اپنے حقوق کے لئے سرگرم عمل ہیں اس سلسلے میں انتظامیہ کے ناروا رویے کی وجہ سے محنت کشوں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ایک سال سے محنت کشوں کے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے   شہباز پھلپوٹو، PTUDC رہنما اور جنرل سیکرٹری ایریگیشن اسکارپ ورکشاپ ڈویژن ورکرز یونین خیرپور میرس کی قیادت میں محنت کشوں نے 17دسمبر 2019ء سے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ شہرمیں بھوک ہڑتال کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جس میں یونین کے صدر بدرالدین مگنھار، چیئرمین شھباز علی ملانو، وائس چیئرمین فیاض احمد سومرو، آفیس سیکرٹری شوکت علی گاھو، غلام اصغر مکول، زاھد لاشاری، عبدالوہاب، سید افضال شاہ، عشرت سموں، صبحان وسان، رستم پھلپوٹو، فیاض شیخ اور برکت سومرو سمیت محنت کش بھوک ہڑتال پر ہیں۔

محنت کشوں کے مطالبات میں تنخواہوں اور پنشن کی بحالی، سینیارٹی کے تحت پروموشنز کی بحالی، ڈیپوٹیشن کے خاتمے کے ساتھ مستقل ملازمتوں کی مقرری، ورکشاپ کی ڈیسلیٹنگ، موٹر وائیڈنگ اور پمپ رپیئرنگ شامل ہیں۔ PTUDC سندھ کے صوبائی رہنماؤں میں انور پنہور، اکبر میمن، نثار چانڈیو، عباس لغاری، حسن بخش کھوسو اور اویناش نے بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کر کے محنت کشوں کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مطالبات فوری طور پر حل کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*