حق بات پہ کوڑے اور زنداں: کامریڈ ندیم پاشا پر جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج

تحریر:  مرکزی انفارمیشن بیورو

کامریڈ ندیم پاشا خطاب کرتے ہوئے۔

ملک بھر میں عوام دشمن پالیسیوں کا نفاذ کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی کشت وخون کا بازار گرم کر رکھا ہے۔  ایک طرف عوام کا معاشی قتل عام جاری ہے تو دوسری جانب ریاستی دہشت گردی سماج کو تاراج کر رہی ہے۔ جبکہ اس ظلم کے خلاف حق بات کہنے  پہ کوڑے اور زنداں کی سزائیں دی جا رہی ہیں۔ اس ظلم کے خلاف ابھرنے والی ہر آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب راؤ انوار، احسان اللہ احسان جیسے قاتلوں کی نہ صرف پشت پناہی کی جارہی ہے بلکہ ان کو بہتر مہمان نوازی سے بخشا جا رہا ہے۔

انہی ریاستی عوام دشمن مزدور دشمن پالیسیوں، نجکاری، سرکاری جبر اور ماورائے عدالت قتلِ عام کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ملتان کے آرگنائزرندیم پاشا ایڈووکیٹ کا نام مختلف دفعات کے تحت ایک انتقامی اور جھوٹی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے اور اُن کی گرفتاری کے لئے شہر بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اُن کے رشتہ داروں، انقلابی نوجوانوں و دیگر سیاسی کارکنان کو بھی زد و کوب اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔

جعلی ایف آئی آر کا متن

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین سرکاری تشدد اور انتقام کے اِن ہتھکنڈوں کی شدید مذ مت کرتی ہے۔ اِن جعلی مقدمات اور دوسرے جبری ہتھکنڈوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر قانونی، آئینی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اگر یہ سلسلہ فوری بند نہ کیا گیا تو پورے ملک میں محنت کشوں اور نوجوانوں کی تنظیموں کیساتھ مل کے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی !

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*