کوئٹہ: ضلع کیچ کے114 برطرف اساتذہ کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

رپورٹ: PTUDC کوئٹہ

پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے وفد نے مرکزی چیئرمین نذرمینگل کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچستان کے ضلع کیچ کے 114 برطرف اساتذہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔ وفد نے احتجاجی اساتذہ سے مکمل اظہار یکجہتی کی اور تمام اساتذہ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ ان اساتذہ کو بغیر کسی جواز کے بدنیتی کی بنیاد پر پچھلے سال نوکریوں سے برطرف کیا گیا تھا۔ برطرفی کی یہ کاروائی تمام تر محکمانہ قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عمل میں لائی گئی اور بیک جنبش قلم ان ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا۔ وفد نے اس عمل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے احتجاجی اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے انتخابی وعدوں کے برعکس عوام کو روزگار فراہم کرنے کی بجائے ان سے روزگار کے مواقع چھین رہی ہے۔


PTUDC احتجاجی اساتذہ کی تحریک میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور کیچ کے 114 برطرف اساتذہ کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتی ہے۔ بصورت دیگر تمام تر مزدور تنظیموں کے ساتھ کر ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*