اسلام آباد: پمز کے تمام ملازمین کا ایم ٹی آئی کے خلاف اعلان جنگ

رپورٹ: PTUDC

کل مورخہ 18 نومبر کو پمز اسپتال کی تمام ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کنسلٹنٹس، ینگ ڈاکٹرز، میڈیکل آفیسرز، آفیسرز، نرسز، نان گزیٹٹد اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی اور ملازمین کے مستقبلِ اور اسلام آباد کے صحت کے اداروں کی بندر بانٹ کے قانون ایم ٹی آئی پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

ملازمین میں پائی جانے والی شدید بے چینی کو ختم کرنے کے لئے ایم ٹی آئی کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس اسلام آباد تشکیل دےدیا۔ جو ایم ٹی آئی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔  گرینڈ ہیلتھ الائنس اسلام آباد صحت کے اداروں کے تحفظ کے لئے احتجاج کا شیڈول جاری کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*