جوہی: ڈاکٹرز، نرسزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کا دس روز سے احتجاج جاری

رپورٹ: کامریڈ خادم کوسو

پیرامیڈیکل گرینڈ الائنس اور پیرامیڈیکل اسٹاف تعلقہ اسپتال جوہی کا اپنے مطالبات کے لئے پچھلے دس دن سے احتجاج جاری ہے۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے کامریڈ شبیر شیخ اور کامریڈ امین لغاری نے بھی اس احتجاج میں شرکت کی جس پر گرینڈ الائنس کے دوستوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ کامریڈ امین لغاری اور کامریڈ شبیر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا ہم PTUDC کی جانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف، ڈاکٹرز اور نرسز کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اوران کے شانہ بشانہ جدوجہد میں اکھٹے لڑتے رہیں گے۔

ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات یہ ہیں؛
۱۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو حفاظتی کٹس مہیا کیے جائیں۔
۲۔ ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے۔
۳۔ ٹائم اسکیل، پروموشن اور سروس اسٹرکچر دیا جائے۔
۴۔ کورونا ایمرجنسی میں کام کرنے والی نرسز اور اسٹاف کو مستقل کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*