حیدرآباد: سندھ کی ملازمین تنظیموں کا مطالبات کے حق میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ: ایسر داس

گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس سندھ کی جانب سے مورخہ 18 نومبر کوحیدرآباد پریس کلب کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاج میں ایپکا پاکستان، سندھ پروفیسرزاینڈ لیکچرزایسوسی ایشن، پی ٹی ایف، گسٹا، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، واپڈا، آل پاکستان لوکل گورنمنٹ الائنس، پبلک ہیلتھ یونین اور دیگر اداروں سے بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔

الائنس کے بنیادی مطالبات میں گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر فوری ادائیگی، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ، ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنا، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور پروموشن، حیسکو پاور ہاؤسز کی نجکاری کو روکنا، تعلیمی اداروں کو میرپور خاص سے سانگھڑ کو نواب شاہ منتقل کرنے کی مخالفت، لاکھڑا پاور ہاؤ س کو فوری چلانا، حیسکو ملازمین کے لئے ہیلتھ کارڈز کا اجرا، تمام سرکاری ملازمین کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن، واسا، ایچ ڈی اے اور لوکل گورنمنٹ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی اور تنخواہوں کو ماہانہ بنیاد پر کرنا، پروفیسرز اور لیکچررز کے بنیادی مسائل کا حل اور دیگر شامل تھے۔


مظاہرے سے داؤ انٹر، اشرف خان بوزئی، اکرم راجپوت، یعقوب چاندیو، روشن مٹھوری، ظفر لغاری، حاجی اشرف، سید سردار شاہ اور دیگرمختلف رہنماؤں نے خطاب کیا۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی جانب سے ایسر داس کی قیادت میں وفد نے شرکت کی اور ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد نے ملازمین کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*