حیدرآباد: پی ٹی یو ڈی سی سندھ کی صوبائی باڈی کا اجلاس

رپورٹ:  اویناش

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن سندھ کی صوبائی کمیٹی کا اجلاس بروزاتوار حیدرآباد میں ہوا جس میں صوبائی صدر انور پنہور،  سینئر نائب صدر حسن بخش کھوسو،  نائب صدر رضا خان سواتی،  جنرل سیکریٹری نثار چانڈیو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری اکبر میمن،  جوائنٹ سیکریٹری ندیم بھٹو،  فنانس سیکریٹری رمیش کمار اور انفارمیشن سیکریٹری اویناش نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان مزدورایکشن کمیٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام 23 مئی کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مالیاتی سال کے بجٹ میں محنت کشوں کی تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح سے اضافہ کرتے ہوئےانہیں مستقل ملازمتیں فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں محنت کشوں کی تحریک کو منظم و متحد کرنے کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ فنڈز کی صورتحال کو بہتر بنانے کے بھی اقدامات کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*