اسلام آباد: آئسکو لائن سپریٹنڈنٹ ملازمین کا ڈویژنل اجلاس

رپورٹ: PTUDC  شمالی پنجاب

لائن سپریٹنڈنٹ ملازمین کا سروس سٹرکچر واضع کیا جائے۔ جاوید بلوچ

مورخہ 12 اپریل 2017ء بروزبدھ IESCO سپریٹنڈنٹ ملازمین کے ڈویژنل اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت IESCO  واپڈا ہائیڈرو یونین کے چیئرمین جاوید اقبال بلوچ نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان سواتی چیئرمین سب ڈویژن نے لائن سپریٹنڈٹ ملازمین کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں طارق نیازی زونل وائس چیئرمین ہائیڈرویونین نے کہا کہ لائن سپریٹنڈنٹ ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔ دیگر ملازمین نے بھی بحث میں بھرپور حصہ لیا۔
اجلاس کی کاروائی کو سمیٹتے ہوئے IESCO  ہائیڈرویونین کے چیئرمین جاوید اقبال بلوچ نے کہا کہ لائن سپریٹنڈنٹ ملازمین کے تمام مطالبات جائز ہیں۔ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کروایا جائے گا اورہم اپنے محنت کش ساتھیوں کومایوس نہیں کریں گے ۔ اجلاس کے اختتام پر ایک قرارداد کی صورت میں مطالبات پیش کیے گئے جسے متفقہ طور پر اجلاس میں تسلیم کرلیا گیا۔

مطالبات:
٭جاب الاونس کم از کم 8ہزار روپے کیا جائے
٭لائن سپرٹنڈنٹ ملازمین کا سروس سٹرکچر واضع کیا جائے
٭ٹرانسفارمر کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے۔
٭پروموشن کا طریقہ کار واضع کیا جائے۔