اسلام آباد: واپڈا اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کا احتجاجی مارچ

رپورٹ: PTUDC شمالی پنجاب

واپڈا اور بجلی کمپنیو ں کے ایک لاکھ 40 ہزارملازمین نے ملک میں مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ملازمتوں پر پابندی اور کم تنخواہوں، لیبر قوانین کے عدم نفاذ کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین CBA کی کال پر یوم مطالبات منایا گیا۔ اس سلسلے میں پورے پاکستان میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور مظاہرو ں کا انعقاد کیا گیا ۔ آئیسکو کے سینکڑوں کارکنوں نے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل، زونل چیئرمین طارق خان کی قیادت میں شہید بے نظیر بھٹو روڈ پر ایک پر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال اور جہلم سرکل سے آئیسکو ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جاوید بلوچ اور حاجی ظاہر گل اور دیگر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ آئیسکو ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کئے جائیں۔

PTUDC اور RSF کے وفد نے ڈاکٹر چنگیز ملک جوائنٹ سیکرٹری اور آصف رشید مرکزی آرگنائزر کی زیر قیادت ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*