اسلام آباد: محنت کشوں کا اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ: PTUDC اسلام آباد

سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے زیر اہتمام مورخہ 18 مئی کو اسرائیل کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سی ڈی اے کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، احتجاجی مظاہرہ سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی الیکشن کیمپ آفس جی سیون میں کیا گیا۔ سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کی مرکزی قیادت اور ملازمین مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نظرآتش کیا اور سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد پیش کی گئی جسے ملک بھر سے آنے والے ملازمین کی ٹریڈ یونینز کے سربراہان اور تمام شرکا نے منظور کیا۔ 

مظاہرہ میں سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے علاؤہ پاکستان بھر کی مزدوروں کی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی، جن میں آستانہ عالیہ کوہ نور مل صاحبزادہ سید زبیر حسین شاہ بخاری (مرحوم ) کے سجادہ نشین پیر سید سجاد حسین شاہ صاحب ، جناب اسلم خان صاحب رہبرآل پاکستان لیبر پینشنرز تحریک ، جناب رحمان باجوا صاحب سربراہ وفاقی سیکریٹریٹ، کوآرڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس، نعمت اللہ محسود جنرل سیکرٹری سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن، نوید الحسن صاحب سرپرست اعلیٰ سی ڈی اے آل آفیسرز ایسوسی ایشن ، جاوید خان صدر میونسپل لیبر یونین راولپنڈی ، راجہ پرویز صاحب صدر ہاؤس بلڈنگ فنانس یونین ، جناب افتخار طورو صاحب ایل ایچ ڈبلیو پروگرام خیبرپختونخوا ، ملک ریاض بنگش صاحب چیئرمین ایکشن کمیٹی پاکستان ٹریڈ یونینز ، ڈاکٹر چنگیز صاحب جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی یو ڈی سی ، شاہد انور ایڈووکیٹ صاحب صدر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمیٹی ، خاور قریشی صدر پاکستان اسٹیل ملز ، راجیش کمار صاحب چیف آرگنائزر آر ایس پی، آصف رسول صاحب جنرل سیکرٹری ریلوے لیبر یونین ، راجہ عمران صاحب نائب صدر ریلوے مزدور اتحاد ، راجہ مجید صاحب سرپرست اعلیٰ میونسپل لیبر یونین ، ارشد خان صاحب جنرل سیکرٹری پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ، شرافت اللہ یوسفزئی صاحب صدر پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن ، عمادالحسن قریشی صاحب جنرل سیکرٹری پی ٹی سی ایل ، آزاد قادری صاحب صدر پی ٹی سی ایل لیبر یونین سی بی اے ، ناصر کیانی صاحب جنرل سیکرٹری ینگ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز اسلام آباد ، قاضی عمران صاحب صدر پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی ، جاوید بنگش صاحب پختون مزدور اتحاد خیبرپختونخوا ، راجہ محمد جمیل صاحب ڈویژنل صدر ریلوے ورکرز یونین سی بی اے ، قاضی محمد عمران صاحب صدر پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی , جناب خان عبداللہ خان صاحب (خان ہاؤس سکستھ روڈ ) اور دیگر شامل تھے۔