حیدرآباد: میٹرنگ سیکشن کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کا اجلاس

رپورٹ: PTUDC  حیدرآباد

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کی جانب سے آپریشن ڈویژن حیسکو لطیف آباد کے میٹرنگ سیکشن کو آؤٹ سورس کرنے کی پرزورمذمت کرتے ہیں جو کہ ملازمین، محکمہ اور عوام کے حق میں نہیں ہے۔ 

مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کی جانب سے آپریشن ڈویژن حیسکو لطیف آباد کی میٹرنگ سیکشن کو آؤٹ سورس کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کے عہدیداران و میٹر ریڈرز،  بل ڈسٹری بیوٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بغیر سوچے سمجھے اور بغیر یونین کی مشاورت کے لطیف آباد ڈویژن کی میٹرنگ کو آؤٹ سورس کررہی ہے۔  جو کہ نہ تو ملازمین،  محکمہ اور عوام کے حق میں بہتر ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین بالخصوص میٹرنگ اسٹاف مشکل حالات کے باوجود محنت کررہا ہے جس سے محکمہ میں بہتری آرہی ہے۔  یہ اس بات کا امر ہے کہ ہمارے محکمے کے ملازمین دن رات محنت کررہے ہیں جبکہ انکی اس محنت کو سراہانے کے بجائے میٹرنگ کو آؤٹ سروس کیا جارہا ہے۔ جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس معاملے کو ہر سطح پر اٹھایا جائے گا۔

اس موقع پر محمد اقبال نے کہا کہ تمام لوگوں کو چاہیے کہ محکمے کیلئے دن رات دل لگا کر محنت کریں۔  کسی صورت میں لطیف آباد ڈویژن کی میٹرنگ کو آؤٹ سورس نہیں ہونے دینگے۔ اس موقع پر ملک سلطان علی، اقبال احمد خان، اعظم خان، رفیع الدین شاہ، عبدالوحید پٹھان، راؤ سعید احمد، اسد اللہ خان، اعجاز شیروانی، جاوید دلدار اور میٹر سپروائزر،  میٹر ریڈرزاور بل ڈسٹری بیوٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔