کراچی: پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کا کل مورخہ 26 نومبر کو بھرپور احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

رپورٹ:  PTUDC سٹیل ملز

پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین نے حکومتی ظالمانہ پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے جدوجہد کی راہ اختیار کی ہے۔ اس سلسلے میں شاندار احتجاجات منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی پاکستان اسٹیل کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی بسلسلہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی جبری برطرفیوں، پاکستان سٹیل کی نجکاری اور ریٹائرڈ ملازمین سے ٹائون شپ کے مکان جبری خالی کروانے کے خلاف مورخہ 26 نومبر، بروز جمعرات دن ڈھائی بجے، بمقام L-9 مارکیٹ گلشن حدید فیز II شاندار احتجاج اور ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ریلی براستہ جہانگیر ہوٹل، سندھو چوک، دیار حبیب مسجد ، کمرشل مارکیٹ فیز I، باٹا موڑ سے ہوتی ہوئی اللہ والی چورنگی اسٹیل ٹاؤن تک نکالی جائے گی۔

ریلی کی قیادت ایکشن کمیٹی کے قائدین کریں گے جبکہ ریلی میں ویلفیئر تنظیمات اور دیگر سول سوسائٹی کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ تمام ملازمین، اہالیان گلشن حدید، سیاسی کارکنوں اور تمام محنت کشوں سے شرکت کی اپیل پرزور اپیل کی جاتی ہے۔