فلسطین پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے

رپورٹ: راشد شیخ

مورخہ 20 مئی کو جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیراہتمام پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظفرآباد، ہجیرہ، باغ اور کھائیگلہ کے مقامات پر فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جبر کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ جن کی رپورٹس مندرجہ ذیل میں دیں جا رہی ہیں۔

مظفرآباد

فلسطین پراسرائیلی جبری قبضہ و صیہونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور جموں کشمیر این ایس ایف کے زیر اہتمام مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف نعرہ بازی کی۔

سنٹرل پریس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے این ایس ایف کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری خواجہ جمیل، پی ٹی یو ڈی سی کے آرگنائزر اویس علی، پی ایس ایف کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ماجد اعوان، پی ٹی یو ڈی سی کے رہنما طارق چغتائی خطاب کرتے ہوئے کہا کے اسرائیلی ریاستی جبر 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود فلسطین کے مظلوم عوام کو کبھی نہیں جھکا سکا اور نہ آئندہ ایسا کوئی جبر اسرائیلی ناجائز ریاست جو عالمی امریکی سامراج کی ایما پر بنی تھی فلسطین کے عوام کی جدوجہد کو توڑ سکتی ہے۔ حالیہ فلسطین پر اسرائیلی حملے اور معصوم عوام کے قتل عام نے پوری دنیا کے سامنے صیہونیت کا پردہ چاک کردہ دیا ہے۔

دوسری طرف حماس اور دوسری ملیٹنٹ کاروائیاں اسرائیلی ریاست کو فلسطینی عوام پر جبر کا جواز فراہم کرتی ہیں، مقررین نے جہاں پراسرائیلی جارحیت کی مذمت کی وہاں پر حماس کی کاروائیاں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اگر فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی ریاست کو اگر کوئی شکست دے سکتا ہے، تو وہ مشرق وسطیٰ کے محنت کشوں کو طبقاتی بنیادوں یر جڑتے ہوئے سرمایہ داری نظام کے خاتمےاور مشرق وسطی کی سوشلسٹ فیڈریشن  کا قیام ہے جو کہ نہ صرف اسرائیلی ریاست کا خاتمہ کرے گی بلکہ عرب کے رجعت حکمرانوں کے جبر سے عوام کو آزادی ملے گی۔

باغ

باغ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پی ٹی یو ڈی سی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس ریلی سے قائمقام صدر این ایس ایف راشد باغ، قائمقام سیکرٹری جنرل باسط ارشاد، عمر عبداللہ، شاہ ذیب خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

کھائی گلہ

کھائی گلہ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پی ٹی یو ڈی سی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس ریلی کے شرکاء سے سابق چیف آرگنائزر این ایس ایف تنویر انور، رہنما پی ٹی یو ڈی سی واجد خان، چیف آرگنائزر این ایس ایف تیمور سلیم اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

ہجیرہ

ہجیرہ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پی ٹی یو ڈی سی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس ریلی کے شرکاء سے چیئرمین جامعہ پونچھ مجیب خان، اسامہ پرویز، عثمان عزیز، اسامہ ریاض اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔