کے این شاہ اور خیرپور میرس میں بجٹ، اسٹیل ملز اور پاکستان ریلوے سے جبری برطرفیوں کے خلاف مظاہرہ

کے این شاہ میں عوام دشمن بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ: عیسیٰ چانڈیو

کے این شاہ میں بھی پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئینPTUDC اور بیروزگار نوجوان تحریک کی جانب مزدور دشمن بجٹ، پاکستان اسٹیل ملز اور پاکستان ریلوے سے جبری برطرفیوں، نجکاری، مہنگائی اور آن لائن کلاسز کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے بیروزگار نوجوان تحریک کے کامریڈ عیسٰی چانڈیو، خالد خالد کھنہارو، رشیدبگھیو، وزیر گاڈھی مالہی یونین نے خطاب کیا جس میں انہوں نے عوام دشمن بجٹ پیش کرنے، پاکستان ریلوی اور پاکستان اسٹیل ملز سے جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکمران اپنے فیصلے بدلے ورنہ محنت کش طبقہ کی ایک چنگاری ان کے پورے سرمایہ دارانہ نظام کو بھسم کر دے گی۔

خیرپور میرس میں بجٹ، اسٹیل ملز اور پاکستان ریلوے سے جبری برطرفیوں کے خلاف مظاہرہ

پی ٹی آئی حکومت کی مزدور دشمن بجٹ کے خلاف، اسٹیل ملز اور پاکستان ریلویز سے محنت کشوں کی جبری برطرفیوں کے فیصلے کے خلاف 20 جون کو خیرپور میرس پریس کلب کے سامنے پی ٹی یو ڈی سی اور یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر آئی ایم ایف کے خلاف اور حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے سخت نعرے بازی کرکے اپنا احتجاج درج کروایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*