راولپنڈی: میونسپل لیبر یونین راولپنڈی کا مستقل ملازمت کے لئے احتجاج کا اعلان

رپورٹ: PTUDC راولپنڈی

آج مورخہ16 مئی بروز سوموارمیونسپل لیبر یونین CBA میٹروپولیٹن راولپنڈی کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے صدر راجہ ہارون، جنرل سیکرٹری شاہد رضا پادری، جاوید خان چئیرمین، بابائے مزدورغلام محمد ناز، سرپرست اعلی راجہ عبدالمجید نے کہا کہ ہم بارہا میٹروپولیٹن انتظامیہ کو باور کرا چکے ہیں کہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ لیکن انتظامیہ مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ کل 17مئی کی ڈیڈلائن انتظامیہ کو دے رہےہیں کہ اگر انہوں نے اپنی تاخیری حربوں کی روش کو تبدیل نہ کیا تو 18 مئی سے بھرپور احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔ مطالبہ کی منظوری تک احتجاج نہ صرف جاری رہےگا، بلکہ ضرورت پڑنے مکمل ہڑتال کی طرف جا سکتے ہیں۔

اس اعلان کے بعد اجلاس کا ختم کیا گیا کہ اگر انتظامیہ نے ہوش ناخن نہ لئے تو احتجاج کا دائرہ کار پورے صوبہ تک وسیع کر دیا جائے گا۔