لاہور: آئی ایم ایف بجٹ اور ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف ایپکا پاکستان کا احتجاج

 رپورٹ: PTUDC لاہور

آل پاکستان لیبر تحریک اور ایپکا پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہر بدھ کے روز آئی ایم ایف بجٹ اور ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف پورے ملک بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سرکاری ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج جاری ہیں۔ لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گئے۔ گورنر ہاؤس کے سامنے ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر حکو مت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اظہاریکجہتی کے لئے ریل مزدوراتحاد، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDC، پنجاب ٹیچرز یونین سمیت مختلف یونینز کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  مظاہرین سے ریل مزدور اتحاد کے افتخار بٹ، محمد عاصم، مرکزی رہنما پنجاب ٹیچرز یونین تاج حیدر، PTUDC  کے عمرشاہد اور راشد محمود صدرایپکامحکمہ انٹی کرپشن سمیت ایپکا کے دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ بالخصوص سرکاری ملازمین کا جینا دشوار کردیا ہے۔ مراعات دینے کی بجائے چھینی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکومتی ملازمین کش نجکاری پالیسی کو منسوخ کرتے ہوئے تمام ملازمین کو تحفظ روزگار کی ضمانت فراہم کی جائے۔ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے 55 سال کرنے، سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے اور پینشن اور گریجویٹی کے خاتمے جیسے ظالمانہ اقدامات کا خاتمہ کیا جائے۔ ہرسطح پر نجکاری کی پالیسی ختم کی جائے و دیگر مطالبات کی منظوری کا فی الفوراعلان کیا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*