مالاکنڈ: یوم مئی کے موقع پرتقریب کا انعقاد

رپورٹ: PTUDC مالاکنڈ

پی ڈبلیو ڈی لیبریونین اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC  کے زیراہتمام محکمہ سی اینڈ ڈبلیو مالاکنڈ آفس میں یوم مئی کے موقع پرپرقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے PTUDC کےمرکزی رہنما غفران آحد ایڈوکیٹ، پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی صدرگل زمان، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری حضرت حسین منظور،  پیپلز پارٹی کے رہنما مسلم خان، طارق علی خان، پختانہ ادبی ملگرمی کے صدرناصرامین، کلاس فورایسوسی ایشن کے صدر پیرسعید، محکمہ ایریگیشن کے صدرمحمد نبی، ڈاکٹربشیرخان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ دارانہ نظام کی وجہ سے مزدورطبقہ دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔ ملک سے سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے لئےمحنت کشوں کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرمحنت کش ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوگئے توان سے طاقتورکوئی بھی  نہیں ہے، کیونکہ اس ملک اور نظام کو چلانے والے محنت کش ہیں مگربدقسمتی سے محنت کش دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔

آخر میں CNW کالونی تا ضلعی سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی گئی جس میں شرکا نے بھر پور نعرے بازی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*