حسن ابدال: یوم مئی کے موقع پر جلسہ عام کا انعقاد

رپورٹ :PTUDCواہ ٹیکسلا

یکم مئی 2018 ء شام 5 بجے فوجی مل مارکیٹ حسن ابدال میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDC اور پیپلز لیبر بیورو ضلع اٹک کے اشتراک سے یوم مئی کے حوالے سے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں مجموعی طو رپر 1500 سے زائد مزدورں نے شرکت کی۔ بھٹہ مزدور یونین، فوجی مل، گنج گلاس فیکٹری، مارگلہ ٹیکسٹائل مل، واہ فیکٹری اور دیگر مزدورں کے علاوہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جلوس کی شکل میں جلسہ میں شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی صدرپیپلز یونٹی آف پی آئی اے راولپنڈی اسلام آباد رمضان لغاری تھے جبکہ پروگرم کی صدارت پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے صدر عشر حیات خان نے کی اور نظامت کے فرائض PTUDC کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری چنگیز ملک نے ادا کیے۔

پروگرام کا آغاز کامریڈ اسحاق میر نے تقریر سے کیا انہوں نے جہاں مزدوروں کے مسائل کو اجاگر کیا وہیں ان کے حل کے لیے مزدور جدوجہد کو سوشلسٹ بنیادوں پر منظم کرنے پر زور دیا ۔ پروگرام میں بحث کے لیے مختلف عنوان رکھے گئے تھے جس میں مزدور تحریک، نجکاری، سوشلزم کیا ہے، طبقاتی جدوجہد کا طریقہ کار، ٹھیکیداری اور ڈیلی ویجز کے مسائل شامل تھے۔ تمام مقررین نے تفصیل کے ساتھ تمام موضوعات پر سیر حاصل بحث کی۔ دیگر مقررین میں رؤف اعوان سیکریٹری جنرل ریلوے محنت کش یونین، ڈاکٹر فرزانہ باری، سراج گل خٹک صدر پیپلز لیبر بیورو ضلع اٹک، نعیم آزاد صدر JKNSF راولپنڈی، آصف رشید آرگنائزر RSF شمالی پنجاب، ملک نجیب سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن، رحیم شاہ صدر ہائیڈرو یونین ضلع اٹک، ذوالفقار حیات خان ایڈوکیٹ راہنما پیپلز پارٹی، ملک عمیر صدر پی وائی او ضلع اٹک، فدا حسین بانی کارکن پیپلز پارٹی، ملک آصف راہنما پیپلز پارٹی، حافظ محمد ناز بھٹہ مزدور یونین اورسجاد ایڈوکیٹ شامل تھے۔

مہمان خصوصی رمضان لغاری نے نجکاری، ٹھیکیداری اور دیہاڑی دار مزدورں کے مسائل پر تفصیل سے بات کی۔ انہو ں نے کہا کے پی آئی اے میں پیپلز یونٹی کی جیت نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ اگر مزدور متحد اور منظم ہو تو وہ اپنے مسائل حل کروا سکتا ہے۔ یوم مئی پر آج مزدور کام کر رہا ہے اور افسر شاہی چھٹی منارہی ہے۔ محنت کش دن بدن غربت کی لکیر سے نیچے جا رہا ہے جبکہ سرمایہ دار کی فیکٹریوں اور محلوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ سب کچھ محنت کے استحصال کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ یوم مئی کا پیغام یہ ہے کہ جدوجہد کے بغیر محنت کش کی زندگی بہتر نہیں ہو سکتی ۔ پروگرام کے آرگنائزر سراج گل خٹک نے پرائیویٹ سیکٹر کے مزدوروں کے مسائل پر بات کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر تقریب نے آخر میں تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا اور مزدوروں کو منظم کرنے اور فیکٹریوں میں مزدوروں کے مسائل کو حل کروانے کے لیے پیپلز پارٹی ضلع اٹک کی طرف سے ہر ممکن مدد کر نے کی یقین دہانی کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*