حیدررآباد: یوم مئی کے موقع پر ریلی

رپورٹ: اویناش (صوبائی انفارمیشن سیکریٹری PTUDC سندھ)

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC، ٹریڈ کارپوریشن ایمپلائز یونین اورآل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین کی جانب سے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقعے پر شکاگو کے شہیدوں کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے حیدر چوک سے پریس کلب حیدآباد تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایپکا سے میرل بھرگڑی، واپڈا ہائیڈرو سے رمیش کمار، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز یونٹی سے عدنان معین، شو ز میکرز ایسوسی ایشن سے چیتن، ہرچند، انقلابی طلبہ محاذکے انیل سیجانی، محمد کھوسو، اکرم مصرانی، منیش کمار، بیروزگارنوجوان تحریک کے سید حاجی شاہ کی قیادت میں محنت کشوں، نوجوانوں، خواتین اور سماج کے بیشترشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ریلی کی قیادت PTUDC سندھ کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ نثار احمد چانڈیو اور نادراایمپلائز یونین سندھ کے صدر رضا خان سواتی اور ٹریڈ کارپوریشن ایمپلائز یونین کے شیخ عدنان کررہے تھے۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد کو سرُخ سلام سمیت مہنگائی، نجکاری، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور غربت کے خلاف اور حالیہ مزدور دشمن بجٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی جب حیدرآباد پریس کلب پہنچی تو ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی جہاں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین سندھ کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ نثار احمد چانڈیو، ٹریٹ کارپوریشن کے شیخ عدنان، منور حسین اور فہیم ، NTC ایمپلائز یونیٹی کے مرکزی رہنما عدنان معین، آل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین سندھ کے صدر رضا خان سواتی اور ایڈوکیٹ سوبھا بھٹی نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض کامریڈ راہول نے ادا کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*