راولپنڈی: یومِ مئی کے حوالے سے سیمینار اور ریلی

رپورٹ: PTUDC راولپنڈی

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین(PTUDC ) اور پاکستان ورکرز کنفیڈریشن (PWC ) کے زیر اہتمام یوم مئی کے پروگرام کا آغاز صبح 10 بجے راولپنڈی پریس کلب میں ہوا۔ جس میں مختلف ٹریڈیونینز، طلبہ تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے کارکن سرخ جھنڈے لیے قافلوں کی صورت میں جمع ہوئے۔ پروگرام میں شہدائے شکاگو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مزدوروں کے موجودہ مسائل کے حوالے سے بھرپور نعرے بازی کی گئی۔ جلسے کا آغاز دن 12 بجے ہوا نظامت کے فرائض PWC راولپنڈی کے رہنما اکرم بندہ نے اداکیے جبکہ جلسے کے پہلے مقرر PTUDC کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری چنگیزملک نے شہدائے شکاگو کو خراج عقیدت پیش کیا اور یوم مئی کی اہمیت اور افادیت پر بات رکھی اور مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے طبقاتی یکجہتی اور جڑت اور سیاسی جدوجہد کو تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹھیکداری اور ڈیلی ویجز کے ذریعے سرمایادری محنت کشوں کا خون نچوڑ رہی ہے۔ اب سرمایہ دارانہ نظام کے اندر رہتے ہوئے مزدوروں کا کوئی ایک بھی مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔

دیگر مقررین میں پیپلزیونٹی راولپنڈی اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل سہیل مختار، فیڈرل یونین آف جنرلسٹ کے سیکرٹری جنرل علی رضاعلوی، ایپکاپنجاب کے نائب صدر شہزاد کیانی، AWP کے چوہدری مسعود الحسن، واپڈا ہایڈرویونین کے زونل چیئرمین طارق خان نیازی، چوہدری محمد اسحاد مزدور کسان پارٹی، RSF کے رہنما آصف رشید، سماجی کارکن ڈاکٹر فرزانہ باری، ملک فتح خان، ظفراللہ نیازی اور چوہدری زبیر ایڈیشنل سیکریٹری سائل کنزرویشن ورکرزیونین شامل تھے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی واپڈا ہائیڈرویونین کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ تھے انہوں نے کہا کے آج مزدور تحریک کو مضبوط کرنا سب سے بنیادی کا م ہے۔آج کسی بھی ادارے میں اوقات کا ر آٹھ گھنٹے نہیں ہیں یہ مزدور تحریک کی کمزوری ہے ۔ آج مزدور قیادت کو تمام اختلافات بھلا کرمتحد ہونا ہو گا تاکہ تمام مسائل پر ملکر جدوجہد کی جا سکے یہی آج کے یوم مئی کا پیغام ہے۔

تمام مقررین نے موجودہ عہد میں مزدور تحریک کی کمزوریوں اور مزدور تحریک کو دوبارہ سے منظم کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پروگرام کے اختتام پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بھرپور نعرے بازی کی گئی اور شہدائے شکاگو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*