پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم مئی 2020ء کی تقاریب

رپورٹ: مرکزی انفارمیشن بیورو

سرمایہ داری کی ناکامی اور نا اہلی کو عیاں کرتی کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باوجود یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن دنیا بھرمیں بھرپورجوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر ’سماجی فاصلے‘اور دوسری حفاظتی تدابیر کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) نے بھی پاکستان میں یومِ مئی منایا جس میں آئن لائن سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا اور کئی شہروں میں علامتی مظاہرے اور جلسے بھی منعقد ہوئے۔ ہم اپنے قارئین کے لئے ان سرگرمیوں کی مختصررپورٹ شائع کررہے ہیں۔

بلوچستان

کوئٹہ: یوم مئی جلسہ عام کا انعقاد
کوئٹہ میں پاکستان ورکرزکنفیڈریشن بلوچستان، متحدہ لیبر فیڈریشن بلوچستان، بلوچستان لیبر فیڈریشن، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور دیگر مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام مزدوروں کا عالمی دن کورونا وائرس کی وبا کے باعث انتہائی سادگی سے منایا گیا۔ مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے محنت کش ایریگیشن آفس کوئٹہ کے لان میں اکٹھے ہوئے۔ جلسے میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض لالا زمان نے ادا کیے۔ جلسے کی صدارت ماما سلام بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے سیکرٹری محمد حسن بلوچ تھے۔ اس جلسے سے ماماسلام بلوچ، محمد حسن بلوچ، PTUDC کے حمید خان، مارٹن ڈاؤ فیکٹری کے منظور بلوچ، ایریگیشن ایمپلائز یونین کے علی بخش جمالی اور دیگر نے خطاب کیا۔

خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ اس سال کورونا کی وبا نے پوری دنیا میں حکمرانوں اور ان کے نظام کی قلعی کھول دی ہے۔ وہ مکمل طور پر نااہل ثابت ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف اس وبا سے پہلے بھی روزانہ کی بنیاد پر لوگ دیگر مختلف بیماریوں سے مر رہے تھے۔ حکمرانوں نے وائرس سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن تو کردیا ہے لیکن لوگوں کو ضروریات زندگی فراہم کرنے سے مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کرلی ہے۔ اس لاک ڈاؤن سے لاکھوں مزدور بے روزگار اور لاکھوں خاندان فاقہ کشی کا شکار ہوچکے ہیں لیکن حکومت اس وبا کی آڑ میں اپنی لوٹ مار میں مصروف ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ اس لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد پوری دنیا میں محنت کشوں اور مزدوروں کی تحریکیں نکلیں گی اور انقلابات برپا ہوں گے جو اس نظام کو اکھاڑ کر مزدور راج قائم کرے گی۔

قلات: یوم مئی کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ
قلات میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیراہتمام یوم مئی کی مناسبت سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں PTUDC کے کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں آئی ایم ایف کی سامراجی پالیسیوں اور موجودہ حکومت کی مزدور دشمن اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے PTUDC کے مرکزی چیئرمین نذرمینگل نے خطاب کرتے ہوئے شکاگو کے محنت کشوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آج بھی شکاگو کے محنت کشوں کی قربانی اور جدوجہد محنت کش طبقے کے لیے مشعل راہ ہے۔


سندھ
کراچی: اختر کالونی میں تقریب کا انعقاد
اخترکالونی یوم مزدور کے حوالے سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیراہتمام محدود تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انقلابی طلبہ محاذ PTUDC،RSF، بیروزگار نوجوان تحریک BNT اورجموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن JKNSF کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شہدا شکاگو کی جدوجہد اور قربانیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی محنت کش طبقہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سرمایہ داری کا خاتمہ اور سوشلزم کی تعمیر واحد راستہ رہ گیا ہے۔ اس موقع پرمطالبہ کیا کیا کہ عالمی وبا کے دوران محنت کشوں کو گھر میں راشن فراہم کیا جائے اور صحت کے شعبے سے وابستہ محنت کشوں کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور فوری طور پر صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

کراچی: گلشنِ معمار میں یوم مئی پر لیکچر کا انعقاد
اسی طرح گلشنِ معمار میں بھی ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شہدا شکاگو اور محنت کشوں کی لازوال جدوجہدکو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ PTUDC کے رہنما فیاض چانڈیو نے اپنے لیکچر کے دوران بیان کیا کہ شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد بلا کسی رنگ، قوم و مذہب کے تعصب کی پورے محنت طبقے کے مفادات کی جدوجہد تھی۔ ریاست نے ان کے مطالبات ماننے کی بجائے ان پر گولیاں چلا دیں اور کچھ محنت کش شہید ہوگے لیکن ان کی جدوجہد کا علم آج پوری دنیا کے محنت کشوں نے اٹھا رکھا ہے۔ اس نشت میں جس نوجوانوں سمیت محنت کش بھی موجود تھے۔

اس نشست کے اختتام پرشرکا نے دنیا بھرکے محنت کشوں کے ساتھ یکجہتی کے لئےعلامتی مظاہرہ کیا۔

دادو:یوم مئی کے موقع پر میونسل پارک میں ریلی
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDC کے زیراہتمام شکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے میونسپل پارک میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کورونا وبا کے خلاف حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے محنت کشوں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے انقلابی طلبہ محاذکے ضلع دادوسے کامریڈ عمران زؤنر، کامریڈ راحیل زؤنر، ہائی ویز لیبر یونین کے رہنما کامریڈ موریل پنہور، رکشہ یونین کے رہنما کامریڈ عباس وگھیواور PTUDC کے رہنما حنیف مصرانی نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب کے دوران شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ موجود ہ کورونا بحران کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے محنت کش طبقہ شدید متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے ہم ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں ریاست تمام محنت کشوں کو مناسب راشن مہیا کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے، تمام طلبہ کی فیسیں معاف کیں جائیں اورفوری طور پر تمام محنت کشوں کے یوٹیلٹی بلز معاف کئے جائیں۔

بھان سعید آباد: یوم مئی کے موقع پر تقریب
یوم مئی کی مناسبت سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC صوبہ سندھ کے صدر انور پنہور کی زیرقیادت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محنت کشوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مقررین نے شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج محنت کشوں کو درپیش مشکلات کا حل صرف ایک سوشلسٹ انقلاب میں ہے جس کے لئے جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب کا اختتام مزدوروں کاعالمی گیت انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔

سیہون: یوم مئی کی موقع پر تقریب
یوم مئی کے موقع پر سیہون میں PTUDC کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین نے مزدوروں کے عالمی دن کی اہمیت، سرمایہ دارانہ نظام بحران اور آج مزدوروں کی حالت زار،ٹھیکیداری سسٹم، جبری برطرفیاں، تنخواہوں میں کمی اور یونین سازی پرعائد قدغنیں پرروشنی ڈالی۔ مقررین نے وبا کی حالت میں ہیلتھ ورکرز سمیت تمام ضروری شعبوں سے منسلک محنت کشوں کی مشکلات اور ان کے حل پر مفصل بحث کی۔

خیرپورناتھن شاہ: یوم مئی کی تقریب
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اوربیروزگار نوجوان تحریک BNT کے زیراہتمام یوم مئی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شکاگو کے محنت کشوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا، شرکا میں اعجاز بگھیو، سہیل چانڈیو اوردیگرشامل تھے۔

میرپوربتھیورو: یوم مئی کی تقریب

 پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیراہتمام پریس کلب میرپوربتھیورو میں یوم مئی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےPTUDC ضلع سجاول کے رہنما کامریڈ سکندر نے یوم مئی کے تاریخی پس منظراورآج اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔


پنجاب

رحیم یار خان: عالمی یوم مزدورکے سلسلہ میں احتجاجی علامتی مظاہرہ کا انعقاد
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور ڈسٹرکٹ ورکرز ایکشن کمیٹی رحیم یار خان کے زیراہتمام عالمی یوم مزدور کے سلسلہ میں علامتی احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علی ملک، عمران ارشد، ندیم ملک، ربانی بلوچ، نعیم مہاندرہ، کسان رہنما ایم ڈی گانگا، پیپلز پارٹی کے رہنما نذیر لاڑ اڈووکیٹ، حسن نواز نیازی سمیع بلوچ، اسماعیل خان ڈاہر ایڈووکیٹ، عمیر خان ڈاہر، عمیر بھٹی، سجاد شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے شکاگو کے عظیم مزدور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اورہر طرح کے استحصال و جبر سے نجات کا واحد راستہ سوشلسٹ انقلاب قراردیا۔

جام پور: شکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کر ے کے لئے سیاسی نشست کا انعقاد
شکاگو کے محنت کش شہداکو خراجِ تحسین پیش کر ے کیلئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC، ا نقلابی طلبامحاذ RSF اور بیروزگار نوجوان تحریک BNT کے زیراہتمام سیاسی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جام پور، کوٹلہ مغلاں، طلائی، محمد پور اور فاضل پورسے ا قلابی دوستوں ے شرکت کی۔ تقریب سے کامریڈ رؤف لُنڈ، شہر یار ذوق، قاری بلال، عبدالکریم محسن، آصف گشکوری، فخر اعوا، اسد امی گوپا گ، عمار اجمل، سقراط لُنڈ، باسط سومرو، طیب رفیق، حاتم لُ ڈ اور کامریڈ ظفر احمد نے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز کامریڈ عبدالکریم محسن کے انقلابی کلام سے ہوا۔

مقررین نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کرونا وبا ہو یا تمام چھوٹی بڑی بیماریوں کے وجود کا اظہار ہو یا فروغ یہ سب سرمایہ دارا نہ نظام، اس کے اثرات اور اس کے تحت منافعوں کی ہوس کا تیجہ ہے۔ اس وبا سے پہلے بھی عالمی سرمایہ دارا نہ نظام بحران کا شکار تھا۔ اب اس ظام اور اس ظام کے رکھوالوں کو کرونا کی آڑ میں چھپ ے کا بہا ہ مل گیا ہے۔ اس ظام کی وجہ سے پوری د نیا کی آبادی بیروزگاری، بے گھری، غربت اور ذلت کا شکار تھے اور اب ہ صرف اس ظام کے رکھوالے اپ ے م افعوں اور وسائل کو برقرار رکھیں گے بلکہ اس میں مزید تیزی اور شدت لا کر مح ت کشوں کی زندگیوں کو پہلے سے زیادہ سیاسی و معاشی حملے کریں گے۔ مگر ہم محنت کش ان کی خباثتوں کے آگے بند باندھ کرنہ صرف لڑیں گے بلکہ اس گلے سڑے اور تعفن زدہ نظام کو دفن کرکے سوشلسٹ انقلاب برپا کریں گے۔

تقریب کے آخر میں ذیل میں دیے گئے مطالبات پر مبنی قراداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔
٭کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے انہیں تمام ضروری اور حفاظتی سامان فی الفور مہیا کیا جائے۔
٭ تمام نجی ہسپتالوں، ٹیسٹ لیبارٹریوں اور ادویہ ساز کمپ یوں کو قومی ملکیت میں لیا جائے۔
٭دفاعی بجٹ میں کٹوتی کر کے قومی بجٹ کا کم ازکم بیس فیصد بجٹ صحت کیلئے مختص کیا جائے نیزصحت اور تعلیم کی نجکاری بند کی جائے۔
٭ تمام داخلی اورخارجی قرضوں کی ادائیگی فوراً بند کی جائے۔
٭لاک ڈاؤن کے دوران تمام دیہاڑی دار مزدوروں کو ماہانہ تنخواہ کے برابر اجرت دی جائے اور محنت کشوں کی جبری برطرفیاں بند کیں جائیں۔
٭ نجی اداروں سے جبری بر طرفیوں کی صورت میں اس ادارے کی تمام جائیداد قومی تحویل میں لی جائے۔
٭تمام نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں کی فیسیں معاف کی جائیں، قومی اداروں کی نجکاری بند کی جائے۔
٭ چھوٹے کسانوں کے قرضے معاف کئے جائیں اورطویل المیعاد بلاسود قرضے دئیے جائیں۔
٭سرمایہ داری اور جاگیرداری کا خاتمہ کیا جائے۔

کوٹ ادو: یوم مئی کی تقریب کا انعقاد
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اورمزدورایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام یوم مئی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں PTUDC کے رہنما ندیم پاشا، علی اکبر اور مزدور ایکشن کمیٹی سےعامر لطیف، حمید اختر نے خطاب کیا۔ کورونا کے خلاف صف اول پر لڑنے والے ہیلتھ سٹاف سے اظہار یکجہتی کی گئی اور سوشلسٹ انقلاب تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا عیادہ کیا گیا۔ آخر میں شرکا نے کارل مارکس کی زندگی پر بنی ہوئی فلم ’ینگ مارکس‘ دیکھی اور مارکس کی تعلیمات پر سیرحاصل بحث کی گئی۔

لاہور: ریلوے لیبر یونین کے زیراہتمام یوم مئی جلسہ
مزدورں کے عالمی دن کے موقع پر ریلوے لیبر یونین لاہور کے کارکنوں کے جلسہ سے قائد لیبر یونین محمد سرفرازخان مرکزی صدر،چوہدری عنایت علی گجر مرکزی سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود، مرکزی رہنما محمد عمران اور مرکزی سکڑیری نشرواعاعت محمد عاصم نے خطاب کرتے ہوئے اِس عزم کا اظہار کیا کہ شگاگو کے محنت کشوں کی طرح ریلوے کے مزدور بھی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔ مطالبہ کیا گیا کہ آنے والے بجٹ میں مزدورں کی تنخواہ میں 100فیصد اضافہ کیا جائے۔

فیصل آباد: یوم مئی کے موقع پرتقریب
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور بیروزگار نوجوان تحریک BNT کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے PTUDC کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری عمر رشید، انقلابی طلبہ محاذ RSFکے علی تراب، BNT کے شرجیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ کورونا بحران کے باعث محنت کشوں کی حالت زار پر مفصل بحث کی اور محنت کشوں کے حقوق کے لئے وسیع تربنیادوں پر تحریک چلانے کی حکمت عملی مرتب کی۔

سیالکوٹ: علامتی احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیراہتمام شکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سیالکوٹ میں یوم مئی کی شام ایک علامتی احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں اور محنت کشوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کے دوران حاضرین نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اور سوشلسٹ انقلاب کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے PTUDCکے ضلعی صدر ناصر بٹ، انقلابی طلبہ محاذ RSF کے ایاز ٹیپور، انصر باغی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سوشلسٹ انقلاب تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا عیادہ کیا۔

حسن ابدال: یکم مئی کی تقریب
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئینPTUDC اور انقلابی طلبہ محاذ RSF کے زیراہتمام حسن ابدال میں یکم مئی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں حسن ابدال کے مزدوروں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈ ثاقب نے سرانجام دیئے، جب کہ پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدر اٹک کامریڈ سراج گل خٹک اورPTUDC کے کامریڈ شاہد انور نے تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے شہدائے شکاگو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں مزدوروں کو درپیش مسائل پرروشنی ڈالی۔

مالاکنڈ: یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر تقریب
پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین مالاکنڈ کے زیر اہتمام یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے مختلف تنظیموں کے عہدے داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر PTUDC کے مرکزی نائب صدرغفران احد ایڈووکیٹ، پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی صدر گل زمین، ضلعی صدر فقیر شاہ، ایریگیشن ایمپلائز یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد نبی، ضلعی صدر شفیع اللہ، آل کلاس فور ایمپلائز یونین مالاکنڈ کے صدر پیرسعید خان اور اقبال زمان نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ 1886ء میں شکا گو میں محنت کشوں نے رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر اپنے حقوق کے لئے جانوں کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی اور ظلم و زیادتی کے خلاف محدود اوقات کار مقررہ کرواکر کامیابی حاصل کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ دارانہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ پورا نظام محنت کش چلا رہے ہیں جبک سارا فائدہ سیاست دان، بیوروکریٹ اور سرمایہ دار اتھا رہے ہیں۔ اس نظام کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہی نجات کا واحد راستہ ہے۔

سوات :عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے پا کستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC  کے زیراہتمام گوالیرء سوات میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محنت کشوں اور طلباء نے شرکت کی۔سیمینار کی میزبانی کے فرائض رفعت علی نے ادا کئے جبکہ خیراللہ، باچا زادہ، خورشید علی، رشید شیلمانی اور عبدلمالک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شگاگو کے مزدورں کی جدوجہد کوایک صدی سے زائد عرصہ ہو چکا ہے.

لیکن آج بھی محنت کش تلخ حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ محنت کشوں کی جدوجہد کی حتمی منزل سرمایہ دارانہ نظام کو اکھاڑ پھینک کر سوشلسٹ سماج کا قیام کرنا ہے۔


پاکستانی زیرانتظام کشمیر:  یوم مزدورکی علامتی تقریبات کا انعقاد

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں آٹھ مقامات پر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن JKNSF اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپئین PTUDC کے زیراہتمام یوم مزدورکے موقع پرعلامتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کہیں بھی بڑا جلوس منعقد نہیں کیا گیا۔ جے کے این ایس ایف اور پی ٹی یو ڈی سی کے رہنماؤں نے شہدائے شکاگو کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہدا کی لہو رنگ جدوجہد کو جدید عہد کے تقاضوں کے مطابق حتمی فتح تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے دوران ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، آن لائن کلاسز کے نام پر کھلواڑ کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا، ہر طرح کی تعلیمی فیسیں فوری معاف کرنے، لاک ڈاؤن کے متاثرین کو راشن اور مالی امداد دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ کنٹرول لائن پر دونوں اطرف سے جاری فائرنگ اور کشمیریوں کے قتل عام کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ایک وائرس نے سرمایہ دارانہ نظام کی اصلیت کو محنت کشوں اور نوجوانوں کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ محنت کشوں، طالبعلموں اور نوجوانوں کی بقاء صرف اور صرف سوشلزم کے سائنسی نظریات پر مبنی جدوجہد کے ذریعے اس نظام کو اکھاڑ پھینکتے ہوئے ایک طبقات سے پاک معاشرے کے قیام میں ہی مضمر ہے۔

مظفرآباد میں منعقدہ علامتی احتجاج

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقدہ علامتی احتجاج کے موقع پر سابق مرکزی صدر جے کے این ایس ایف راشد شیخ، پی ٹی یو ڈی سی کے رہنما طارق چغتائی، این ایس ایف کے رہنما مروت راٹھور، پی ٹی یو ڈی سی رہنما اویس علی، راجہ نصیر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

راولاکوٹ میں علامتی احتجاج
راولاکوٹ میں این ایس ایف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم مزدور کے حوالے سے سیمینار اور علامتی احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے سابق صدر این ایس ایف بشارت علی خان، پی ٹی یو ڈی سی کے ضلعی آرگنائزر عمر شفیع، بلال آمین، التمش تصدق، بدر رفیق اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

کھائی گلہ میں علامتی احتجاجی پروگرام
کھائی گلہ شہر میں این ایس ایف اور پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر علامتی احتجاج کا انعقاد کیا گیا، اس علامتی احتجاج سے مرکزی صدر این ایس ایف ابرار لطیف، پی ٹی یو ڈی سی رہنماؤں جنت حسین، کامریڈ فاروق، واجد خان، زاہد اقبال ایڈووکیٹ، ریاض بلوچ، این ایس ایف کے رہنما وقاص بشیر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

علی سوجل میں علامتی احتجاجی پروگرام
علی سوجل کے مقام پر این ایس ایف اور پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر علامتی احتجاج کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام سے سابق چیف آرگنائزر جے کے این ایس ایف تنویر انور، چیئرمین چیئرمین شعبہ نشرواشاعت شفقت رحیم داد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

ہجیرہ میں علامتی احتجاج
ہجیرہ میں جے کے این ایس ایف کے زیر اہتمام یوم مزدور کے سلسلہ میں علامتی احتجاج کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام سے ڈپٹی سیکرٹری مالیات این ایس ایف کامریڈ ارسلان شانی، کامریڈ اسامہ، عثمان عزیز اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

سہنسہ کوٹلی میں علامتی احتجاج
سہنسہ کوٹلی میں بھی پی ٹی یو ڈی سی اور این ایس ایف کے زیر اہتمام یوم مزدور کے سلسلہ میں علامتی احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا، اس احتجاجی پروگرام سے کامریڈ یاسر لاہوری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

پلندری میں علامتی احتجاج
پلندری میں پی ٹی یو ڈی سی اور این ایس ایف کے زیر اہتمام علامتی احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام میں پی ٹی یو ڈی سی کشمیر کے رہنما کامریڈ عبدالواحد، سعد جمال ناصر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

داتوٹ میں علامتی احتجاج
داتوٹ میں جے کے این ایس ایف اور پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام شوکت آباد بازار میں یوم مزدور کے سلسلہ میں علامتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام سے سابق سینئر نائب صدر این ایس ایف خلیل بابر، کامریڈ ذوالفقار شبیر، عادل بشیر اور اسد انور نے خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*