لاہور: ریلوے ڈیزل انجن شیڈ میں یوم مئی کی تقریب

 رپورٹ: ارشد

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی آل پاکستان ریلوے ٹریڈ یونین گرینڈ الائنس کی کال پر لاہور ڈیزل انجن شیڈ میں بھی یوم مئی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب کے میزبانی کے فرائض ریلوے لیبر یونین نے ادا کئے جبکہ الائنس کے قائدین محمود ننگیانہ، سرفراز خان، عنایت علی گجر، محمد عاصم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ریلوے کی مجوزہ تقسیم اور نجکاری کے خلاف جدوجہد تیز کرنے پر زور دیا نیز انہوں نے ریلوے میں جبری برطرفیوں کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شکاگو کو شہیدوں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور مزدوروں کو مکمل حقوق ملنے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

تقریب میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفس کمپئین PTUDC کی جانب سے عمار یاسر، ارشد اور دیگر نے شرکت کی اور ریلوے کے محنت کشوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عمار یاسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پہلے بھی ریلوے سمیت تمام محنت کش طبقے کے ساتھ کھڑے ہیں، آئندہ بھی ہر لڑائی اور جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔