آزاد کشمیر میں یوم مئی تقریبات

رپورٹ: PTUDC آزاد کشمیر

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ‎JKNSF اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں یوم مئی 2022ء کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات کی مختصر رپورٹس شائع کی جا رہی ہیں۔

راولا کوٹ

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ‎JKNSF اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیر اہتمام یوم مئی 2022 کے موقع پر آئی ایم ایف، مہنگائی، اجرتوں میں کمی، سرمایہ دارانہ استحصال کے خلاف احتجاجی ریلی اور بعنوان محنت کشوں کی تاریخی جدوجہد اور موجودہ بحران سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

راولا کوٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ریلی

مظفرآباد
‎JKNSF اور PTUDC کے زیر اہتمام یوم مئی 2022 کے موقع پر آئی ایم ایف، مہنگائی، اجرتوں میں کمی، سرمایہ دارانہ استحصال کے خلاف احتجاجی ریلی اور بعنوان محنت کشوں کے مسائل اور ہمارا کردار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

باغ

 ‎JKNSF سٹی یونٹ اور PTUDC کے زیر اہتمام یوم مئی 2022 کے موقع پر بیرپانی، باغ کے مقام پر آئی ایم ایف، مہنگائی، اجرتوں میں کمی، سرمایہ دارانہ استحصال کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور بعنوان یوم مئی اور موجودہ سرمایہداری کا بحران سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مزدوروں اور طلبہ نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

علی سوجل

علی سوجل میں افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا بعد از ڈنر بسلسلہ یوم مئی ائی ایم ایف کی پالیسیوں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، جہالت ، بےروزگاری، نجکاری اور قومی جبر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہرکا چکر لگاتے ہوئے میں چوک پہنچی جہاں جلسے کا اختتام کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض این ایس ایف کے سینیئر رہنما طاہر اسحاق نے ادا کیے۔

بحث کا آغاز ممبر ایڈیٹوریل بورڈ ارسلان شانی نے کیا۔ اس کے بعد آرگنائزر سٹی یونٹ علی سوجل صمد رحمان، چئیرمن ڈگری کالج ہجیرہ سیف اللہ، آرگنائزر پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ حنان بابر، چیرمین سٹڈی سرکل علی سوجل سٹی یونٹ ضمیر اسحاق، آرگنائزر راولپنڈی برانچ محظ اختر، ممبر ایڈیٹوریل بورڈ مجیب خان، ممبر سنٹر کمیٹی قادر نظیر نے خطاب کیا۔ جبکہ انقلابی ترانہ جنرل سیکرٹری سٹی یونٹ علی سوجل سعود قیوم نے پڑھا۔ سابق چیف آرگنائزر کامریڈ تنویر انور نے پروگرام کا اختتام کرتے ہوئے۔ مزدوروں کی جدوجہد کو آکھے بڑھانے کا عزم کیا۔

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سٹی یونٹ کے زیر اہتمام یوم مئی کی مناسبت سے مہنگائی مخالف ریلی نکالی گئی۔
ریلی کا اختتام آئی ایم ایف کے خلاف مظاہرے کی صورت میں ہوا۔ مظاہرین سے جے کے این ایس ایف کے رہنماؤں نے خطاب کیا.

داتوٹ

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کالج یونٹ کے زیر اہتمام بیڑیں بازار میں یوم مئی 2022 کے سلسلہ میں افطار ڈنر اور بعنوان یوم مئی اور طلبہ سیاست کا کردار سیمنار کا انقعاد کیا گیا۔ پروگرام کے بعد مزدور راج ریلی کی گئی۔

 

کھائیگلہ

 یوم مئی 2022 کے سلسلہ میں مہنگائی، بیروزگاری اور نجکاری کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے اختتام پر آئی ایم ایف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفینس کمپین کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

ہجیرہ

یوم مئی کی مناسبت سے مہنگائی مخالف ریلی نکالی گئی۔  ریلی کا اختتام آئی ایم ایف کے خلاف مظاہرے کی صورت میں ہوا۔  مظاہرین سے جے کے این ایس ایف کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔