سندھ بھر میں یوم مئی کی تقریبات

دادو میں یوم مئی کی ریلی اور جلسہ
رپورٹ: کامریڈ ضیاء

شکاگو شہدا کو پوری دنیا کی طرح دادو میں بھی خراج تحسین پیش کیا گیا، اس سلسلے میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDCکی جانب سے دادو میں یکم مئی کی صبح ہائی ویز لیبر ہال سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی جو پریس کلب دادو سے ہوکر واپڈا لیبر ہال پہنچی جہاں پر جلسہ منعقد ہوا ۔ ریلی میں دادو کی مختلف ایسوسی ایشنز، ٹریڈ یونیز اور تنظیموں نے شرکت کی جس میں ہائی ویز لیبر یونین، واپڈا سینٹرل لیبر یونین، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، رکشہ ڈرائیورز ایسوسی ایشن،سندھی ادبی سنگت، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن پ ٹ الف، گسٹا، ایپکا ، ریلوے ورکرز یونین، ریلوے محنت کش یونین، میونسپل ورکرز ایسوسی ایشن اور دیگر کے ممبران و عہدیدیدارن نے شرکت کی۔
شرکا نے مہنگائی، بیروزگاری، نجکاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جلسہ میں میزبانی کے فرائض PTUDC اور سندھی ادبی سنگت کے رہنما ضمیر کوریجو نے ادا کئے۔ جلسہ سے واپڈا لیبر یونین کے رہنما وریل میرانی ، نظیر پنہور، PTUDCسندھ کے صدر کامریڈ انور پنہور ، PTUDCدادو کے صدر کامریڈ موریل پنہور نے خطاب کیا اور شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

خیرپور ناتھن شاہ میں یوم مئی کی ریلی
رپورٹ: سہیل چانڈیو

PTUDC اور بیروزگار نوجوان تحریک کی جانب سے یوم مئی کے دن شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام پیش کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی بلوچ پیٹرول پمپ سے نکل کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب پہنچی ۔ ریلی کے دوران شرکاء نے مہنگائی بیروزگاری اور نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی۔ پریس کلب پہنچ کر ریلی جلسہ میں تبدیل ہو گئی۔ جس سے جمالی ورکر ز یونین کے رہنما وزیر علی گاڈہی، ایس ٹی پی کے رہنما علی حسن جانوری، بی این ٹی کے کامریڈ سہیل چانڈیو، ایڈووکیٹ شعبان ملاح اور پی ٹی یو ڈی سی کے رہنما کامریڈ عیسیٰ چانڈیو نے خطاب کیا۔

قاضی احمد میں یوم مئی کی ریلی
رپورٹ: لچھمن

یکم مئی کو شکاگو کے شہداکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مزدور اتحاد قاضی احمد کے طرف سے ناز باغ سے پریس کلب قاضی احمد تک تمام بڑی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت اتحاد کے صدر سکندر خاصخیلی، مولا بخش ، کارمیڈ یار محمد لاکھو، کامریڈ لچھمن، علی شیر ملاح اور احمد بھٹی کر رہے تھے۔ ریلی پریس کلب پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ جس سے محنت کش رہنماؤں نے خطاب کیا۔ تمام رہنماؤں نے محنت کشوں کی حالت زار ، مہنگائی، بیروزگاری اوردیگر تمام مسائل پر بات کی۔

شہداد کوٹ میں یوم مئی
رپورٹ: ایاز چھلگری

یوم مئی کو شکاگو کے شہداء کو سرخ سلام پیش کرنے کے لئے PTUDC، ٹریڈ یونین مزدور یونین، سران ورکرز یونین،بیڑی ورکرز یونین، رائیس فیکٹری مزدور یونین، تعمیرات مزدور یونین، جیپ ڈاٹسن ڈرائیورز مزدور یونین اور انقلابی ہاری جدوجہد کے تمام محنت کش لیبر ہال شہدادکوٹ پر کٹھے ہوئے اور وہاں سے مل کر ایک بڑی ریلی نکالی۔ جو کہ تمام شہر کا گشت کرکے کوٹو موٹو چوک پر پہنچ کر ایک جلسہ کی شکل اختیار کی۔ جس سے محنت کش رہنماؤں نے خطاب کرکے شکاگو کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ جلسے کی صدارت عرس سیلرو نے کی۔ جب کہ مقررین میں PTUDCکے غلام اللہ سیلرو، کامریڈ سکندر سیلرو، انقلابی ہاری جدوجہد کے قادر بخش سیلرو اور کامریڈ ستار مگنھار، سماجی رہنما وہاب پندھرانی، گل جان بروہی، گلاب خان، نادر مگسی اور علی بخش کارڑو شامل تھے۔

نواب شاہ میں یوم مئی کی ریلی
رپورٹ: حنیف لاکھو

شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے اور مہنگائی بیروزگاری نجکاری کے خلاف نواب شاہ میں PTUDC اور مزدور اتحاد نواب شاہ کی جانب تاج کالونی سے پریس کلب نواب شاہ تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں NDFاور ہاری کمیٹی کے رہنما اور کارکنان کے علاوہ نوجوانوں اور مزدوروں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی جب پریس کلب پہنچی تو وہاں پر مختلف تنظیمو ں کے رہنماؤں نے خطاب کیا جس میں NDFاور ہاری کمیٹی کے اکرم خاصخیلی، عابد لاشاری ، پیرامیڈیکل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے در محمد بیرانی ، مزدور اتحاد کے وزیر رند، PTUDCکے رہنما حنیف لاکھو اور BNT کے صوبائی صدر اعجاز بگھیہ شامل تھے جس نے شکاگو کے شہداء کی قربانی اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔

جوہی میں یوم مئی کا جلسہ
رپورٹ: کامریڈ خادم کھوسو
جوہی میںPTUDC کی جانب سے شکاگو کے شہداکی قربائی اور جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں مزدوروں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کی چیئر کے فرائض کامریڈ امین لغاری نے سرانجام دیے جب کہ خطا ب کرنے والوں اور مہمان خاص میں درزی یونین کے رہنما انور سیال، حمید لغاری، رنگ ساز یونین کے صدر سجاد لغاری، کامریڈ شبیر رستمانی، جمن ببر، کامریڈ نقاد تھیم اور کامریڈ صدام خاصخیلی شامل تھے۔ جب کہ مہمان خصوصی چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالمجید جمالی تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*