جام پور: یوم مئی کے موقع پر ریلی کا انعقاد

رپورٹ: شہریار ذوق

جام پور میں بھی ملک بھر کی طرح شکاگو کے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی جانب سے یکم مئی کو ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کا آغاز صبح 10 بجے شہر کے مرکزی گیٹ ڈیمز گیٹ سے ہوا۔ جس میں شرکا نے پلے کارڈ بینر اور سرخ پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ پلے کارڈ اور بینرز پر درج نعرے ریلی میں بھی لگائے گئے۔ IMF کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے“ ، ”Get out IMF“ ، ”امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے“ ، ”IMF کی سامراجی معاشی پالیسیاں نامنظور“ ، ”چہرے نہیں نظام بدلو“ ، ”آٹا مہنگا ہائے ہائے، چینی مہنگی ہائے ہائے، گھی مہنگا ہائے ہائے، تعلیم مہنگی ہائے ہائے، علاج مہنگا ہائے ہائے، پٹرول مہنگا ہائے ہائے، کھاد مہنگی ہائے ہائے کے نعرے لگاتے ہوئے شرکا نے ریلی کو پرجوش بنا دیا۔

ریلی کے اختتام پر PTUDC کے مرکزی رہنما کامریڈ رؤف لنڈ، PTUDC کے ضلعی رہنما کامریڈ شہریار ذوق، RSF کے رہنما کامریڈ حاتم، کامریڈ آصف گشکوری، کامریڈ سقراط اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ خطاب میں مقررین نے کہا کہ جب تک حکومتیں بدلتی رہیں گی، تب تک حالات کا جبر نہیں بدلے گا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ معاشی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ جس کے لیے سوشلسٹ انقلاب ناگزیر ہے۔ شہر کے مرکزی ٹریفک چوک پر ریلی کا اختتام کیا گیا۔