جام پور: مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جلسہ عام

رپورٹ: کامریڈ مسعود

جام پورمیں بھی یوم مئی کے حوالے سے شکاگو کے محنت کشوں کی عظمت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ریلی، جلسہ اور مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ طے شدہ پروگرام کے تحت صبح 10 بجے پروگرام کا آغاز ہوا۔ پنڈال میں انقلابی ترانوں سے دوسرے علاقوں سے آنے والے مزدوروں اور انقلابی ساتھیوں کا جلسہ میں استقبال کیا گیا۔ ڈی جی خان، طلائی والا، محمد پور، کوٹلہ دیوان، فاضل پور، راجن پور، مہرے والا، حضرت والا اور جام پور کے نوجوان اور مزدوروں نے انقلابی جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ اس کے علاوہ واپڈا، ایپکا، ٹیچر یونین، کلرک ایسوسی،کالجوں اور سکولوں کے طلباء اور مختلف اداروں سے منسلک یونین کے مزدوروں نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کے آغاز سے پہلے RSF کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا مہنگائی، نجکاری اور سرمایہ داری کے خلاف نعروں کے ساتھ شہر کا چکر لگا تے ہوئے جلسہ گاہ میں پہنچے۔ پروگرام کا آغاز کامریڈ صبا سلیم، ماہ نور اور سحرش نے انقلابی نظم اور انقلابی گیت کو ترنم میں گا کر کیا۔ سٹیج سیکریٹری کے فرائض کامریڈ قاری بلال نے ادا کیے۔ سٹیج سیکریٹری نے یوم مئی کی اہمیت کا مختصر تعارف کرواتے ہوئے مقررین اور شعراء کرام کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے بلایا۔ مقررین میں کامریڈ الطاف، کامریڈ آصف گشکوری، کامریڈ عبدالکریم دریشک، کامریڈ عرفان پتافی، کامریڈ ستار لُنڈ، کامریڈ مجید پتافی، کسان کٹھ کے رہنما اللہ بخش بلوچ، پیپلز پارٹی فاضل پور سے امجد عباسی، کامریڈ اسد امین، کامریڈ شہریار ذوقؔاور کامریڈ رؤف لُنڈ نے شرکاء سے خطاب کیا۔  شعرا کرام میں کامریڈ علی حجانہ، فیاض بھٹی، جمیل احسن، محمد حسنین، ارشاد، رزاق سالک، جنید قریشی، سلیم انصب، زاہد مستوئی اور عبدالکریم محسن نے اپنی انقلابی شاعری سنا کر شکاگو کے مزدوروں کو خراج پیش کیا۔

جلسہ کے اختتام پر جلسہ گاہ سے لیکر ٹریفک چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں نجکاری، سرمایہ داری، جاگیرداری کے خلاف نعرے لگائے گئے اور آخر میں ٹریفک چوک میں پہنچ کرنعرہ بازی کرنے کے بعد ریلی کا با قاعدہ اختتام کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*