کوٹ ادو، سوات اور ڈسکہ میں یوم مئی کی تقریبات

رپورٹ: PTUDC

کوٹ ادو

مزدور ایکشن کمیٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام عباس پلازہ کوٹ ادو میں یوم مئی کے موقع پر نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں محنت کشوں اور طلبا نے شرکت کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے PTUDC کے مرکزی رہنما ندیم پاشا، کامریڈ علی اکبر اور دیگر نے یوم مئی کے پس منظر اور موجودہ حالات میں محنت کشوں کی حالت زار پر بات رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف سوشلسٹ انقلاب ہی واحد راہ نجات ہے۔

سوات

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور ویخ زلیمان کے زیر اہتمام سوات، مالاکنڈ میں یوم مئی کے موقع پر علامتی احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا نے سرمایہ دارانہ نظام مخالف اور سوشلسٹ انقلاب کے حق میں نعرے بازی کی۔

ڈسکہ

ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر سٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا جس سے علی نعمان، ایاز ٹیپو اور دیگر نے خطاب کیا۔