مظفرآباد: محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

رپورٹ: PTUDC مظفرآباد

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پرجموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن JKNSF اورپاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیر اہتمام  لوئر پلیٹ طبقاتی جدوجہد آفس مظفرآباد میں سیمینار بعنوان شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد اور موجودہ عہد میں محنت کشوں کے مسائل اور حلکا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف محکموں کے ملازمین، طلبہ اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر JKNSF راشد شیخ، سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری طارق چغتائی، پی ٹی یو ڈی سی کے آرگنائز اویس علی، فدا چوہدری، JKNSF کے مرکزی نائب صدر مروت راٹھور، ماجد خان، راجہ تنویر، زبیر مغل، احمد بٹ، پی ایس ایف کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل ماجد اعوان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شکاگو کے مزدوروں کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے شکاگو کے مشن کو اس صورت ہی پورا کیا جا سکتا ہے کہ اس ظالم سرمایہ دارانہ نظام کو جو پوری دنیا میں غربت، بیروزگاری، مہنگائی اوراستحصال کی جڑ ہے، کا خاتمہ کیا جائے۔ ایک ایسے سماج کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں انسانوں کا استحصال ختم ہو سکے۔

مقررین نے بلدیہ ملازمین کی ہڑتال کی حمایت اور ان پر کیے جانے والے جبر کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بنیادی طور پر مزدور دشمن ہے۔ اس سے کسی بھی قسم کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔