قلات: یوم مئی کے موقع پر ریلی کا انعقاد

رپورٹ: PTUDC قلات

قلات میں مشترکہ ملازمین اتحاد کے پلیٹ فارم سے یکم مئی کے سلسلے میں ٹاؤن کمیٹی سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراؤں سے ہوتی ہوئی ٹاؤن ہال پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ جلسہ کی صدارت مشترکہ ملازمین اتحاد کے صدر،PTUDC قلات کے رہنما اور نوپ کے جنرل سیکرٹری دجاد محمد بلوچ نے کیا، جبکہ مہمان خصوصی میونسپل کمیٹی کے رہنما سنت رام تھے۔

دیگرمقررین میں ٹیچرزایسوسی ایشن کے محمد اشرف دہوار، خلیل احمد مغلزئی، پی ڈبلیو ڈی کے چیئرمین عبدالسلام زہری، میر افضل مینگل، غلام سرور پندرانی، پینشنرز ایسوسی ایشن کے مبارک محمد حسنی اور حافظ رشید احمد شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں شکاگو کے شہیدو ں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جدوجہد تیز کرنے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*