کوئٹہ: یوم مئی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

رپورٹ: PTUDC کوئٹہ

پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں یوم مئی کے حوالے سے 28 اپریل کو ایگریکلچر آفس رانی باغ میں ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے وفد نے بھی مرکزی چیئرمین نذرمینگل کی قیادت میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے رہنما ماما سلام بلوچ، پیر محمد کاکڑ، محمد حنیف حسنی، محمد زمان، نذرمینگل، علی رضا منگول اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔