دادو، جوہی، کے این شاہ، نواب شاہ اور شہداکوٹ میں تقاریب

دادو میں یوم مئی کی ریلی و جلسہ
رپورٹ: کامریڈ ضیاء

دادو میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور دیگر ٹریڈ یونینزوایسوسی ایشنز کی جانب سے یکم مئی کو مزدورں کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں ہائی ویز لیبر ہال دادو سے واپڈا لطیف لیبر ہال دادو تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مزدور تنظیموں کے نمائندوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شرکا نے مہنگائی، نجکاری، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں نے ہاتھ ہلا کر شرکا سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ریلی جب دادو پریس کلب پہنچی تو ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔ اس جلسے کی میزبانی کے فرائض کامریڈ صدام خاصخیلی نے سرانجام دیے۔ جلسے سے خطاب کرنے والوں میں مجید جھتیال پاکستان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن غلام نبی لاشاری ہائی ویز لیبر یونین خیرپور میرس، عنایت جمالی پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (پ ٹ الف)، عبدالحمید جمالی، ضمیر احمد کوریجو واپڈا ہائیڈرو سینٹرل لیبر یونین، کامریڈ اعجاز احمد بگھیو بیروزگار نوجوان تحریک، عباس علی وگھیو رکشہ یونین،PTUDC کے ضلعی صدر اور ہائی ویز لیبر یونین کے رہنما محمد موریل پنہور نے شرکا سے خطاب کیا اور شکاگو کے شہید مزدورں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے مہنگائی، نجکاری، بیروزگاری اور سرمائیداری کی درندگی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ ریلی دادو چوک سے ہوتی ہوئی واپڈا لطیف لیبر ہال پر اختتام پذیر ہوئی۔


جوہی میں مزدور جلسہ کا انعقاد
رپورٹ: کامریڈ خادم کھسوسہ

جوہی میں طبقاتی جوجہد اورپاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی جانب سے یکم مئی کے حوالے سے پریس کلب جوہی میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں محنت کشوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز بیروزگار نوجوان تحریک کے کامریڈ خادم کوسو نے شرکا کو خوش آمدید کے الفاظ سے کیا۔ جلسہ کے مہمان خصوصی طبقاتی جدوجہد کے کامریڈ اعجاز بگھیو تھے، جب کہ اعزازی مہمانوں میں درزی مزدور یونین کے کامریڈ شبیر رستمانی، کامریڈ احمد ڈاہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی کامریڈ نقاد تہیم، حجام مزدور یونین کے حمید لغاری، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے امین جمالی، عزیزاللہ سومرو، جبکہ جلسہ کی صدارت PTUDC کے انور سیال نے کی۔ دیگر مقررین میں سے نوجوان کامریڈ اعجاز جمالی، وحید تھہیم، احمد جمالی، طوفانی کامریڈ لعل بخش باہوٹو، نوجوان مزدور اکبر لغاری اور کامریڈ صدام خاصخیلی شامل تھے۔اس موقع پرمزدوروں کے دن کی مناسبت سے شاعری پیش کی گئی، نوجوان شاعر خادم حسین جسکانی نے شاعری پڑھ کے خوب داد سمیٹی۔ لیاقت علی لیاقت، خلیل عارف سومرو، عثمان فقیر، غلام حیدر گھایل نے اپنا کلام پیش کیا۔ پروگرام کی چیئر کے فرائض کامریڈ امین لغاری نے ادا کئے۔


کے این شاہ میں یوم مئی پر ریلی کا انعقاد
رپورٹ: کامریڈ عیسیٰ چانڈیو

مزدوروں کے عالمی دن پر شکاگو کے شہید مزدوروں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بلوچ پیٹرول پمپ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف یونینز نے شرکت کی۔ ریلی میں شکاگو کے مزدوروں کو سرخ سلام، مہنگائی، بیروزگاری، نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ پریس کلب پہنچنے پر ریلی سے حمالی مزدوررہنما وزیر گاڈہی، ٹیکسی ڈرائیور یونین کے رہنما حسین بخش لانڈر، ہاری رہنما ذوالفقار ببر، بیروزگار نوجوان تحریک کے رہنما عیسیٰ چانڈیو، کامریڈ نظام چانڈیو، کامریڈ رشید بگھیو اور ماجد بگھیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں نے جو قربانیاں دیں، ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے یہ ثابت کرکے دکھایا کہ مزدور اس سماج کو چلانے کے قابل بھی ہیں تو اپنے حقوق حاصل کرنا بھی جانتے ہیں۔ اگر آج کے مزدوروں کی حالات زندگی پر نظر ڈالیں تو آج بھی مزدوروں کی حالت بدتر ہے۔ پاکستان کے حکمران طبقے نے ہمیشہ مزدوروں کے اوپر ظلم ڈھالے ہیں۔ موجودہ حکومت بھی مزدوروں کی زندگیوں میں کوئی بہتری نہیں لا سکی۔ وہ وقت دور نہیں جب تمام محنت کش مل کر اس سرمایہ داری نظام کو اکھاڑ پھینک کر ایک سوشلسٹ سماج قائم کریں گے۔


نواب شاہ میں یوم مئی کے موقع پر ریلی
رپورٹ: اعجاز لاکھو

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پرپاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور مزدور اتحاد نواب شاہ کی طرف سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی مزدور اتحاد کے دفتر سے پریس کلب نواب شاہ تک نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا ہاتھوں میں پلے کارڈزبینر اور سرخ پرچم اٹھائے ہوئے نعرے لگا رہے تھے۔ پریس کلب پہنچ کر مختلف محنت کش رہنماؤں نے خطاب کیا، جن میں PTUDC سندھ کے صوبائی صدرانورپنہور، مزدور اتحاد صدر کامریڈ ساگر حنیف لاکھو، کامریڈ وزیر رند، اعجاز شیخ، آصف سومرو اور انور چانڈیہ شامل تھے۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اس سانحے کو گزرے 133سال ہوگئے ہیں مگر پھر بھی محنت کشوں کے حالات نہیں بدلے بھوک، بدحالی، بیروزگاری، غربت اور دوسرے سماجی مسائل ویسے کے ویسے ہی ہیں اور ہرگز رتے دن محنت کشوں کے استحصال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جب کہ حکمرانوں کی سرمائے کی ہوس بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود پی ٹی آئی کی سرکار نے محنت کشوں کا جینا حرام کردیا ہے اور مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ادویات 40 سے 250 فیصد تک مہنگی کردی گئیں ہیں جب کہ کھانے پینے کی اشیاء بھی محنت کشوں کی پہنچ سے دور ہوتی جار رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محنت کشوں کی تنخواہیں ایک تولہ سونے کے برابر کی جائیں اور بیروزگاروں کو بھی آدھا تولہ سونے کے برابر بیروزگاری الاؤنس دیا جائے۔ انہوں نے لازمی سروس ایکٹ اور نجکاری پالیسی کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔


شہداکوٹ میں یوم مئی کی ریلی
رپورٹ: سکندر سیلرو

شہدادکوٹ میں محنت کشوں کے عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ بیس سے زئد ٹریڈ یونینز سے مشترکہ طور یوم مئی کے شہدا کی جدوجہد اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے، طبقاتی نظام کے خاتمے، محنت کشوں کی نجات اور آزادی کے لئے لیبر ہال شہدادکوٹ سے ریلی نکالی گئی جس میں پانچ سو سے زائد محنت کشوں نے شرکت کی۔ یوم مئی کے صبح سے مختلف چوراہوں سے سرخ پرچم تھامے مزدور لیبر ہال میں جمع ہوگئے۔ ریلی میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC ، انقلابی ہاری جدوجہد، بیڑی ورکرز یونین، سران ورکرز یونین، تعمیرات یونین، میونسپل یونین وغیرہ نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے سرمایہ داری، نجکاری، بیروزگاری، مہنگائی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور مزدوروں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ فیڈریشن کے صدر عرس سعلرو،PTUDCکے سکندر سیلرو، غلام اللہ سیلرو، انقلابی ہاری جدوجہد کے ستار منگنہار، قادر بخش، رئیس فیکٹری کے گلاب جان، گل جان، وہاب پندرانی، غلام رسول کارڑو نے ریلی کی قیادت کی۔ کوٹوموٹو چوک پر جلسہ عام کیا گیا جس میں سرمایہ داری کے خاتمے اور سوشلسٹ انقلاب تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا عیادہ کیا۔ مزدور رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم مئی کے شہداء کے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور سرمائے کے نظام کو ختم کرکے طبقاتی حکمرانی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*