کشمیر: یوم مئی کے سلسلہ میں تقاریب و ریلیاں

رپورٹ: دلاور راٹھور

یوم مئی 2019ء کے موقع پر پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں سات مختلف مقامات پر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشنJKNSF  اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیر اہتمام ریلیاں اور جلسے منعقد کئے گئے۔  

مظفرآباد
یوم مئی 2019 کے موقع پر مظفرآباد میں PTUDC اورJKNSF کے زیر انتظام اپر اڈہ سے سی ایم ایچ چوک تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شکا گو کے محنت کشوں کو سرخ سلام پیش کرنے اورغربت بیروزگاری مہنگائی، طبقاتی نظام تعلیم سرمایہ دارانہ استحصال اور نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی اپر اڈہ جامعہ کشمیر مرغ مارکیٹ سے ہوتی ہوئی سی ایم ایچ چوک پہنچی۔ دوران ریلی سرخ ہے، سرخ ہے،ایشیا سرخ ہے، شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام،سوشلسٹ انقلاب زندہ باد اور غربت،مہنگائی، بیروزگاری کے خلاف نعروں سے شہر گونج اٹھا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے PTUDC رہنما کامریڈ امجد بٹ، سابق مرکزی سیکرٹری جنرل JKNSF خواجہ جمیل، PTUDC کے ضلعی آرگنائزر اویس علی، سیکرٹریٹ یونین کے جوائنٹ سیکرٹری کامریڈ طارق اور JKNSF کے مرکزی نائب صدر مروت راٹھور نے اپنے خطاب کے دوران شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کیا اور کہا کے آج سرمایہ داری مکمل متروک ہو چکی ہے اور آج اپنے زوال کی آخری حدوں میں اس دنیا میں صرف غربت بیروزگاری اور لااعلاجی پھیلا رہی ہے۔ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران پہلے کبھی نہ دیکھی گی مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے نظر آرہے ہیں جہان پوری دنیا میں مزدوروں کی انقلابی تحریکیں ابھر رہی ہیں پاکستان میں بھی آنے والا وقت تحریکوں سے مزین ہو گا ایسے میں شکاگو کے مزدوروں کی جدوجہد کو اس وقت ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا جب یہاں سوشلسٹ انقلاب کے ذریعہ اس استحصالی سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کرتے ہوے غیر طبقاتی سماج کی طرف بڑھاجائے۔


راولا کوٹ

راولاکوٹ میں JKNSF اورPTUDC کے زیر اہتمام یوم مئی کے سلسلہ میں ریلی اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا، ریلی کالج گراؤنڈ سے شروع ہوتے ہوئے کچہری چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔ جس سے PTUDC رہنما کامریڈ حلیم ساجد، JKNSF کے ایڈیٹرعزم التمش تصدق، JKNSF رہنما کامریڈ سعدالحسن، رہنما جامعہ کشمیر کامریڈ عثمان، رہنما جامعہ کشمیر سپلائی کیمپس کامریڈ دانیال اور مرکزی چیف آرگنائزر تیمور سلیم نے خطاب کیا۔ بعد ازاں JKNSF اور PTUDC کے رہنماؤں نے ریلی کی شکل میں پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے ملازم تنظیموں کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی، مذکورہ جلسہ سے پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے مرکزی صدر سردار افتخار شاہین، ایپکا کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار امتیاز خان، JKNSF کے سابق صدر بشارت علی خان، PTUDC رہنما حلیم ساجد اور دیگر نے خطاب کیا۔


کوٹلی

ضلع کوٹلی کے نواحی قصبہ ہولاڑ میں بھی یوم مئی کی تقریب منعقد ہوئی، یہ تقریب جو ہولاڑ کروٹ لیبر یونین اور PTUDC کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ لیبر یونین کے صدرحاجی رشید نے خطاب میں کہا کہ نام نہاد کیمونسٹ چین کا سی پیک منصوبہ ایسٹ انڈیا کمپنی سے بھی زیادہ بھیانک ہوتا جا رہا ہے، جس کا ثبوت ہے کہ پروجیکٹ کے انچارج مسٹر لونگ نے یکم مئی کی چھٹی کو منسوخ کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا کہ جس مزدور نے چھٹی کی تو اسے نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا۔ لیکن پراجیکٹ کے مزدوروں نے کہا کے تم ایسا کر کے دیکھاؤ ہم تمہیں بتا دیں گے، مقررین نے شہدا شگاگو کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ فوری طور پر ایک لیبر کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں تمام ملازمین تنظیموں کے مسائل پر بحث کی جائے گی۔ پروگرام میں تقریبا 250 محنت کشوں نے شرکت کی،مقررین میں مہمان خصوصی بشیر پہلوان رہنما پیپلز پارٹی،خالد عابدی پیپلز پارٹی، حاجی رشید صدر لیبر یونین،افتخار حسیں لیبر یونین،بابر منگوال،PTUDC کے راشد نعیم، کامریڈ مسعود اور یاسر خان شامل تھے مقررین نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ یہ یکم مئی ایک انقلاب کا آغاز ہے اور اس عزم کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔


ہجیرہ
ہجیرہ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور PTUDC کے زیراہتمام یوم مئی کے موقع پر کالج گراؤنڈ سے ریلی نکالی گئی اور شہر بھر کا چکر لگانے کے بعد مرکزی چوک میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی جلسہ سے JKNSF کے سابق مرکزی چیف آرگنائزر کامریڈ تنویر انور، چیئرمین سٹڈی سرکل ارسلان شانی، ایس ایل ایف کے ضلعی صدر نوید شوکت، مرکزی رہنما JKNSF اسامہ پرویز اور دیگر نے خطاب کیا، جبکہ کالج یونٹ کے صدر کامریڈ صدام نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔


بیڑیں پاچھیوٹ
بیڑیں پاچھیوٹ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور PTUDC کے زیر اہتمام یوم مئی کے سلسلہ میں ریلی اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے رہنماؤں، مقامی تاجر تنظیم کے رہنماؤں کے علاوہ دیگر نے شرکت کی، جلسہ سے JKNSF کے سابق سیکرٹری جنرل خلیل بابر، انجمن تاجران کے سابق صدر حمید شیخ، PTUDC رہنما ذوالفقار شبیر، سیاسی و سماجی رہنما خالد بشیر، JKNSF کے رہنما کامریڈ اسد انور، PTUDC رہنما شاہد اکبر اور دیگر نے خطاب کیا۔


باغ
باغ میں یوم مئی کے موقع پر JKNSF اور PTUDC کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے مرکزی صدر JKNSF ابرار لطیف، سینئر نائب صدر راشد باغی، مرکزی رہنما JKNSF کامریڈ عدنان، مرکزی رہنما JKNSF زاہد عارف اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔


پلندری

رپورٹ کے لئے یہاں کلک کریں: پلندری: یوم مئی ریلی اور جلسہ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*