خیرپوراور ٹھری میر واہ میں یوم مئی کی تقاریب

خیرپورمیں جلسہ کا انعقاد
رپورٹ:شہباز پھلپوٹو

یومِ مئی کے حوالے سے 30 اپریل کی شام پھول باغ خیرپور میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے میں واپڈا اسکارپ یونین، آل سندھ ایریگیشن ایمپلائز یونین، ایگریکلچرل ایمپلائز یونین، جرنلسٹ اینڈ فوٹو گراف ایسوسی ایشن، پرنٹنگ پریس یونین، جونیئرسکول ٹیچرایسوسی ایشن، سندھ سینگار میونسپل یونین، ٹمبر مارکیٹ یونین اور دیگر مزدور تنظیموں نے شرکت کی۔ جلسے کا آغاز مہمانوں کو سندھ کی روایتی سندھی ٹوپی پہنا کر کیا گیا۔

مقررین نے یکم مئی کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے موجودہ عہد میں محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے طبقاتی جڑت پر زور دیا۔ موجودہ حکومت کی مزدوردشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ جلسے سے اثر علی سندھو، امجد لاشاری، فیض اللہ سومرو، شہباز پھلپوٹو، فراز رڈ، اصغر مکول، سعید خاصخیلی، نبی بخش مکول، محمد بخش سیال اقبال احمد لاڑک نے خطاب کیا۔اسٹیج سیکریٹری کے فرائض فیاض عباسی نے ادا کئے۔آخر میں محفلِ موسیقی کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

تقریب کی میڈیا رپورٹ


ٹھری میرواہ میں ریلی کا انعقاد
رپورٹ:شرجیل شر

یومِ مئی کے سلسلے میں ہنڈیاری سے ٹھری میرواہ سٹی تک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں محنت کشوں، کسانوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ شہر کے چوک میں ریلی سے شرجیل شر، اسحاق شر، فقیر محمد ملاح، امیر بخش منگی،پرویز جوگی، نسیم اعجاز، آصف نواز اور صدا حسین نے خطاب کیا۔ ریلی میں گودام مزدور یونین، ٹیلر یونین، سیلون یونین، بیروزگار نوجوان تحریک اورPTUDC کے کامریڈز نے شرکت کی۔ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*